جامعہ محمدیہ منصورہ نے بڑھایا مدد کا ہاتھ، کورونا وائرس مریضوں کا علاج چار عمارت پر مشتمل 300 بیڈ ہاسپٹل میں ہوگا : ڈاکٹر ارشد مختار
ضرورت مندوں میں 20 دنوں کی راشن کٹ تقسیم، عوام سے سنت نبوی صل اللہ علیہ و سلم پر عمل پیرا ہونے کی اپیل
مالیگاؤں : 13 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس سے ایک طرف جہاں انسانیت سسک رہی ہیں لوگوں میں افراتفری مچی ہوئی ہے غریبوں اور بے سہارا افراد کو کھانے پینے کی چیزوں کی تکلیف محسوس ہورہی ہے ایسے میں جامعہ محمدیہ منصورہ نے مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا ہے اور جیسا کہ شریعت محمدی صل اللہ علیہ و سلم نے ہمیں تعلیمات دی ہیں کہ ہم سب سے پہلے اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں اس نقطہ کے پیش نظر جامعہ نے اپنے اطراف میں سب سے پہلے غریبوں میں راشن کی کٹ تقسیم کی۔ادیواسی افراد کے علاوہ چندن پوری دیہات اور ٹہرا دیہات کے 1500 خاندان میں یہ راشن کٹ تقسیم کی گئی اور پھر اسکے بعد منصورہ سے نکل کر یہ مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا اور راشن کی یہ کٹ مالدہ، قلعہ جھونپڑپٹی ، باغ محمود علاقے کے غریب کنبہ میں تقسیم کیا اسطرح کی تفصیلات آج جامعہ محمدیہ منصورہ کے گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے جامعہ محمدیہ منصورہ کے چئیرمین ڈاکٹر ارشد مختار نے کیا اور کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم اپنی کارکردگی عوام کے سامنے بیان کریں بلکہ مقصد یہ ہے کہ شہر کی عوام کورونا وائرس کی ہولناکیوں کو اور اسکے خطرات کو سمجھے اور اپنی جان و اپنے ایال کی جان کی حفاظت کریں اور صاحب حیثیت افراد اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانیت کے ناطے خالص اللہ کی رضا کے لئے یہاں کام کئے ہیں کسی بھی قسم کے سیاسی سماجی دباؤ سے اوپر اٹھ کر ہم نے اپنی خدمات پیش کی اور کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کہ جانب سے 9 اپریل کو موصول لیٹر کی روشنی میں جامعہ محمدیہ منصورہ کی 4 عمارت کورونا وائرس متاثرین کے لئے لینے کی گزارش کی تھی جسے ہم قبول کرلیا ہے اور 10 اپریل کو یہ فائنل لیٹر ہمیں کارپوریشن کی جانب سے مل چکا ہے اور یہاں پر سرکاری انتظامیہ نے دورہ کرتے ہوئے جائزہ بھی لیا ۔تفصیل پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد مختار نے کہا کہ طبیہ کالج ،اوپی ڈی کی بلڈنگ، ہاسٹل،اور اسکے سامنے کی عمارت مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو دی گئی ہیں جہاں کورونا متاثرین کا اعلاج کیا جائے گا۔ اس کورنٹائن بلڈنگ میں تقریباً 250 سے 300 بیڈ کا نظم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ محمدیہ منصورہ کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے لوگوں کی خدمت کرتی آرہی ہے اس موقع پر انہوں نے مالیگاؤں کی عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا مرض کو معمولی نہ سمجھیں اس مرض سے اپنے آپ کو بچائیں، اپنے گھروں میں رہنے والے بنے۔ ڈاکٹر ارشد مختار نے کہا کہ ہم نے نیشنل ہائی وے پر پریشان حال مسافرین کو دیکھا انکی تڑپ نے ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور ہم نے راستے پر چلنے والے مسافروں کے کھانے کا انتظام کیا روزآنہ 700 تا 800 لوگوں کو کھانا دیا اور اسکے لئے ہمارے اسٹاف کی دن رات محنت کارگر رہی ۔اسکے علاوہ 2000 لوگوں کو راشن کٹ دی گئی ڈاکٹرس، صحافی اور سیاسی سماجی افراد اور پولس انتظامیہ کو سینیٹائزر بھی دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سید منہاج نے کہا کہ ہمارے ادارے کا چیئرمن دردمند دل رکھنے والا چیئرمین ہے جنہوں نے انسانیت کے پیش نظر اپنی خدمات کو پیش کیا ۔یہاں شکیل سیٹھ نے کہا کہ مالیگاوں کی عوام کو سنت کے مطابق زندگی گزارنا ہے اور اسلامی تعلیمات کو دھیان میں رکھ کر اعلاج سے بہتر احتیاط کی تدبیر اختیار کرنا ہے ۔ڈاکٹر ابو طلحہ نے کہا کہ وبائی بیماری کے ایام میں سنت نبوی صل اللہ علیہ و سلم کو یاد کریں اور اس پر عمل کریں۔ اسلام نے ہمیں وبائی امراض کے وقت بھی رہنمائی فرمائی ہے اور یہ پیغامات دیا ہے کہ بیمار شخص سے ایک ہاتھ کا فاصلہ رکھیں۔ یہاں انہوں نے آپ صل اللہ علیہ و سلم اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے واقعات کو پیش کر بتایا کہ ہم اپنے گھروں میں رہیں، سماجی دوری بنائے رکھیں وبا سے متاثرہ علاقوں میں نہ جائیں، جو جہاں ہیں وہیں رہیں بلا وجہ سڑکوں پر نہ نکلیں ۔یہاں معلومات دیتے ہوئے ڈاکٹر ارشد مختار نے کہا کہ ناسک اور دیگر شہروں میں ڈائلیسس کے لئے جانے والے مریضوں کا باہر جانا ممکن نہیں ہے ایسے مریضوں کا منصور میں ہی ہم ڈائلیسس دے رہے ہیں جس میں 5 ڈائلیسس مشینوں کو ہفتہ کے ساتوں دن جاری رکھا گیا ہے اور آنے والے مریضوں کا ڈائلیسس کیا جارہا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹر سید منہاج پرنسپل، پرنسپل ڈاکٹر ابوالعرفان ، شکیل احمد فیضی (امیر جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں) ،ارشد مختار چئیرمین، ڈاکٹر ابو طلحہ، ڈاکٹر عبدالماجد طبیہ کالج کے انچارج موجود تھے یہاں موجود ڈاکٹرس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com