بریکنگ نیوز... افسوس ناک خبر.... مالیگاؤں شہر میں کورونا کے پانچ مثبت مریض ملنے سے کھلبلی

بریکنگ نیوز... افسوس ناک خبر.... مالیگاؤں شہر میں کورونا کے پانچ مثبت مریض ملنے سے کھلبلی



عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں اور اپنے سماج کی حفاظت کریں


مالیگاؤں :8 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس نے اب مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں بھی دستک دے دی ہے ۔ شہر میں کورونا وائرس کے پانچ مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے اسطرح کی تفصیلات نمائندہ بیباک کو جب موصول ہوئی تو نمائندہ نے کارپوریشن محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹر تریبھون سے رابطہ کرتے ہوئے معلومات حاصل کی تب انہوں نے کہا کہ شہر میں پانچ مریض کورونا کے مثبت پائے گئے ہیں انہیں پہلے سے ہی کورنٹائن کرلیا گیا تھا اور یہ سب ایڈمٹ ہیں انکا علاج جاری ہے ان میں سے ایک شخص عمرہ کی سعادت حاصل کر مالیگاؤں لوٹا تھا باقی افراد بھی مالیگاؤں کے ہیڈ رہنے والے ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کے پائے جانے سے پورے شہر میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ ڈاکٹر تریبھون نے معلومات دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہیکہ اب عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں ،سڑکوں پر نہ نکلے، صاف صفائی کا خیال رکھیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں، اپنے اپنے گھروں رہیں وہیں پولس انتظامیہ نے بھی عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں کر عبادت کریں، بلا وجہ سڑکوں پر نہ نکلے، مالیگاؤں شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کو قبول کرتے ہوئے اپنے آپ کو اور سماج کو محفوظ کریں ۔تاہم ابھی تک آفیسیل طریقہ سے مکمل معلومات ظاہر نہیں کی گئی ہے البتہ ڈاکٹر تریبھون نے بتایا کہ ان پانچ میں سے ایک شخص کی موت گزشتہ کل منگل کو ہوئی ہے اب شہر میں چار مریض بغرض علاج داخل ہیں ۔مرنے والے شخص کی مثبت رپورٹ بھیج آج ہی آئی ہے۔ضلع کورونا نوڈل آفیسر ڈاکٹر سریش جگداڑے نے بھی پانچ مریضوں کی مثبت رپورٹ کی تصدیق کردی ہے ۔ڈاکٹر جگداڑے نے
کہا کہ پوری تیاری کے ساتھ کورونا کے مریضوں کا علاج جاری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com