مالیگاؤں شہر کی تمام آنگن واڑیوں سے بچوں اور حاملہ خواتین کو پچاس روز کی راشن کٹ تقسیم کرنے کا حکمنامہ جاری



 ۔
مالیگاؤں شہر کی تمام آنگن واڑیوں سے بچوں اور حاملہ خواتین کو پچاس روز کی راشن کٹ تقسیم کرنے کا حکمنامہ جاری



  • مالیگاؤں :8 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کی تمام آنگن واڑیوں میں گورنمنٹ کی جانب سے اگلے پچاس دنوں کے لئے چنا؟ مسور دال، چاول، مرچی پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، سویا بین تیل کا پیکج (کٹ کی شکل) بناکر تمام آنگن واڑیوں کے بچوں کے گھروں پر پہنچانے کا آرڈر دیا گیا ہے ۔آنگن واڑیوں کے مددنیس کو ہر گھر جاکر  بچوں، حاملہ خاتون اور شیر خوار معصوم بچوں کے لئے گھروں گھر اوپر دیئے ہوئے کھانے کے سامان پہنچانے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے یہ حکمنامہ کمشنر ایکاتمک بال وکاس سیوا یوجنا ناسک ضلع آفیسر کی جانب سے 20 مارچ کو جاری کیا گیا ہے اس حکمنامہ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ آنگن واڑیوں کے بچوں اور گھروں پر حاملہ خاتون کو یہ کٹ تقسیم کی جائے، اس لئے مالیگاؤں شہر کے تمام لوگوں سے کارپوریٹر اسلم انصاری نے گزارش کی ہے کہ جہاں جہاں آپکے بچے آنگن واڑیوں میں جاتے ہیں وہاں کی آنگن واڑیوں کے ٹیچرس اور مددنیس سے رابطہ کرکے مذکورہ سامان حاصل کریں اور اگر آپکے بچوں اور حاملہ خواتین کو کٹ نہیں دی گئی ہے تو براہ راست پرانت آفیسر و تحصیل دار اور اپنے علاقے کی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کریں اسی معلومات کانگریس کارپوریٹر اسلم انصاری نے کی ہے اور کہا کہ اس معاملے میں مالیگاؤں شہر کے بال وکاس پرکلپ آفیسر سی ڈی پگارے سے 9422765770 پر ربطہ کریں اور اپنی شکایت درج کروائیں۔یا کارپوریٹر اسلم انصاری سے 8668222357 رابطہ کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے