مالیگاؤں میں بنا کرونا ہاٹ اسپاٹ زون، نئے علاقوں سمیت کنٹینمینٹ زون کی حدود میں اضافہ، آپ کا علاقہ یہاں دیکھیں



مالیگاؤں میں بنا کرونا ہاٹ اسپاٹ زون، نئے علاقوں سمیت  کنٹینمینٹ زون کی حدود میں اضافہ 

اشیائے خوردنی کی قیمت ادا کرنے پر کارپوریشن گھر پہنچ سروس دیگی

عوام گھروں پر رہیں ،آنے والا وقت بہت سنگین، شہر میں ریڈ زون کا خطرہ منڈلا یا

مالیگاؤں 15 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہونے سے کارپوریشن انتظامیہ بھی فکر مند ہے شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد 36 تک پہونچ چکی ہے جن میں محوی نگر سے ایک، مومن پورہ، 10، سوپر مارکیٹ ایک ،نیاپورہ 2 ،کمال پورہ 10،خوش آمد پورہ ایک، بیلباغ ایک، اسلام آباد ایک، نور باغ 2،ہزاد کھولی ایک، گلاب پارک 2، مدینہ آباد ایک، اقصٰی کالونی 3، اسطرح 36 مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں 2 اموات اور 34 زیر اعلاج ہے۔ شہر میں نئے مریضوں کا اضافہ ہونا مزید تشویش کا سبب بن گیا ہے ، اسی کے پیش نظر کورونا متاثرین کے علاقوں کو کنٹینمینٹ زون میں تبدیل کیا گیا اور آج نئے علاقوں کو کنٹینمینٹ زون میں شمار کیا گیا جن میں ہزار کھولی ، نور باغ ، بیلباغ ، خوشامد پورہ ، اسلام آباد کا ذکر ہے ، اس طرح کی تفصیل آج میونسپل کارپوریشن میں طلبیدہ پریس کانفرنس سے میونسپل کمشنر کشور بوروڈے اور نائب کمشنر و کورونا کے انچارج نتن کاپڑنیس نے دی۔انہوں نے بتایا کہ کمالپورہ ، مومن پورہ کنٹینمینٹ کی حدود کو بڑھاتے ہوئے قصاب باڑہ روڈ سے عباسیہ بلڈنگ ، مچھلی بازار سے ہوتے ہوئے آگرہ روڈ ، بھکو پیٹرول پمپ ، نندی والا روڈ سے محمّد علی روڈ سے قصاب باڑہ تک کیا گیا اسی طرح نیاپورہ کنٹینمنٹ زون کی حد فیمس جنرل اسٹور محمّد علی روڈ سے بھکو چوک ، فتح میدان ، مشرقی اقبال روڈ ، بڑا قبرستان ، قبرستان کے پیچھے کا علاقہ (یشفین  اسپتال روڈ ) سے محمّد علی روڈ فیمس جنرل اسٹور تک ، اسی طرح محوی نگر ، معاون کارپوریٹر تاج الدّین کی ہوٹل رحمت آباد سے مدنی نگر چوک ، سلامت آباد چوک ، محوی نگر چوک تک سیل کیا گیا ہے اسی طرح ہزار کھولی ،  مدینہ آباد ، نور باغ ، اپنا سوپر مارکیٹ کنٹینمینٹ زون کی تفصیل کے مطابق کسمبا روڈ رزاق سائیکل مارٹ کے سامنے ڈی پی روڈ ہزار کھولی  پہلی گلی سے احمد شبراتی چوک سے صوفیہ گارڈن کے راستے سے نور باغ ہوتے ہوئے سروے نمبر 72 پولیس اسٹیشن کی جگہ اوپن اسپیس سے ہوتے ہوئے جونا آگرہ روڈ سے ایس ٹی اسٹینڈ سے واپس رزاق سائیکل مارٹ تک، اسکے علاوہ اقصیٰ کالونی کنٹینمینٹ کی حدود کو بڑھایا گیا جس کے مطابق گٹ نمبر 203 شمال مغربی علاقہ سے شامل جنوب کی جانب کا علاقہ کنٹینمینٹ زون کیا گیا ہے ، گلاب پارک کے علاقے میں جعفر نگر کے کارنر سے ہوتے ہوئے چاروں جانب اقصٰی کالونی کے علاقے کو سیل کردیا گیا ۔اس کے علاوہ اسلام آباد کے کنٹینمینٹ زون علاقے اس طرح ہے جن میں ندی سے لگ کر عوامی بیت الخلاء سے ہوتے ہوئے مولانا نقی ہال کے سامنے سے گھر نمبر 33 تک ، گھر نمبر 33 سے ہوتے ہوئے اجمل گراؤنڈ ، حیات مسجد ، سدھارتھ واڑی ندی کے علاقے سے ہوتے ہوئے واپس عوامی بیت-الخلا تک کے علاقے اس میں شامل ہیں ، اسی طرح بیلباغ ، خوشامد پورہ کو بھی کنٹینمینٹ زون ظاہر کیا گیا ہے جن میں ڈاکٹر پروہیت کے دواخانہ پانچ قندیل سے ہوتے ہوئے واویکر گلی ، ڈاکٹر ماجد کا دواخانہ ، غربید مسجد کے باوز کی باریک گلی ، گیندا میدان ، گھر نمبر 5 سے  گارڈن والی روڈ، امن چوک ، کارپوریٹر اعجاز بیگ کا مکان ،اعجاز بیگ کے مکان کے آگے گھر نمبر 136 سے سیدھا بھائکلہ جھوپڑپٹی کی عوامی بیت الخلاء کے بازو کی باریک گلی سے شبّیر سلیمان سے ہوتے ہوئے چندنپوری روڈ سے ہوتے ہوئے واپس پانچ قندیل ڈاکٹر پروہیت کے دواخانہ تک ، اس پریس کانفرنس میں میونسپل کمشنر نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان میں نئے علاقوں کو جلد ہی مکمل طور سے سیل کر دیا جائے گا اور یہاں پولس کی مدد لی جائے گی ۔ ان میں کچھ علاقے پہلے سے سیل ہے ، ان علاقوں میں لوکل ڈاکٹرس سے رابطہ کیا جارہا ہے اور ان کی مدد لی جارہی ہے اسی طرح مکمل سیل کئے گئے علاقوں میں روز مرّہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء خرید نے کے لئے بھی اپنے گھروں سے نہیں نکل سکے گے ، کورونا انچارچ نتن کاپڑنیس نے کہا کے ان علاقوں میں اگر عوام کو کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ کارپوریشن کے بنائے گئے کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور اپنے کھانے پینے کے سامان گھر بیٹھے حاصل کرے ، جس کی تفصیل میں انہوں نے بتایا کے عوام کو ہمارے رضا کار فون کرنے پر سبزی ، راشن دیگر ضروری اشیاء  گھر پہونچا کر دینگے اور اسکی مارکیٹ کے مطابق قیمت بھی عوام کو ادا کرنی ہوگی ، نتن کاپڑ نیس نے عوام سے اپیل کی کے کام از کم تین دن کی سبزیاں اور 7 دنوں کے  راشن کا آرڈر ہی عوام دیں ، اتنی قیمت ادا کرنے پر انکو سامان مہیا کیا جائے گا اور اسکے لئے کارپوریشن نے عارضی طور پر رابطہ نمبرس

8956449071
8956449072
8956449073
8956449074
8956449075
8956449076
8956449077
8956449078
جاری کیا اور کہا کہ تمام سبزیاں تاجروں کے ذریئے کارپوریشن کے توسط سے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کے اپنے گھروں میں رہے آنے والے دن مزید سخت آزمائش کے ہیں کورونا مثبت پائے گئے افراد کن کن علاقوں میں اور کن افراد کے رابطے میں آئے ایسے سبھی مقامات و افراد کی تفصیل جمع کی جارہی ہے تاکہ کورونا کے مزید پھیلنے پر قابو پایا جاسکے ، اس لئے عوام خود اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان کی پرواہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو اپنے گھروں میں محدود کرلے ، اس پریس کانفرنس کانفرنس میں کمشنر نے کہا کہ سول اسپتال، علی اکبر اسپتال میں جنرل مریضوں کا علاج روزانہ کے مطابق جاری کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں کا علاج جیون ہاسپٹل چوپھلی،جامعہ محمدیہ منصور میں ہوریا ہے ، اسی طرح کورونا متاثرین کے 13 خاندانوں کے 155 افراد کو مختلف اسکولوں اور شادی ہال میں کورنٹائن کیا گیا۔ اس کانفرنس میں کمشنر کشور بورڈے ، نائب کمشنر کاپڑنیس ،  ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکر ، محکمہ ٹاون پلانر کے، جادھو، نظیر بھائی و دیگر افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com