مالیگاؤں میں مزید چار اور ناسک شہر میں ایک مریض کا اضافہ، ضلع میں کورونا کے ہوئے 46 مریض
ناسک : 15 اپریل۔ (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) شام ساڑھے سات بجے تک موصول ہوئی رپورٹ کے مطابق ناسک شہر میں ایک 24 سالہ لڑکے کو کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے ، جبکہ مالیگاؤں میں چار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ ناسک شہر کا مریض ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال ناسک میں زیر علاج ہے اور وہ ناسک کے سوشل ویلفیئر ہاسٹل ایریا کا رہائشی ہے۔ ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال ، ناسک کے مطابق ، 4 مریضوں کی شناخت مالیگاؤں شہر سے کی گئی ہے 25 سالہ مرد (مومن پورہ) ، 26 سالہ خاتون (مومن پورہ) ، 50 سالہ خاتون (نیا پورہ) اور ایک 40 سالہ مرد کا تعلق بھی مالیگاؤں سے بتایا گیا ہے۔ ناسک شہر میں مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 4 ہوگئی ہے اور مالیگاؤں میں چالیس کوروناس مثبت مریض ہیں۔جن میں سے دو کا انتقال ہوا ہے اب ان مریضوں کی تعداد 38 ہوچکی ہے ۔ ضلع میں کل 46 کوروناس ہیں ، جن میں دھولیہ میں مرنے والی عورت کا شمار ناسک ضلع کی کورونا فہرست میں شامل نہ کرنے کے احکامات ریاست کے محکمہ صحت عامہ نے جاری کیا ہے اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ ناسک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اننت پوار نے ناسک ضلع انفارمیشن محکمہ کے ذریعے جاری کیا ہے۔
3 تبصرے
ان مریضوں کے ساتھ ھورھا ھے اس کی خبر دو خالی اتنے مریض ھیں کہہ کر لوگوں کو بتائیں کیا کررھے ہیں ان کے ساتھ وہ بتلائیں
جواب دیںحذف کریںمت کیا
ان کا کیا علاج کیا جارھا ھے ان کو کیا کیا سہولتیں دی جارہی ہیں
جواب دیںحذف کریںAllah Rahem kare..Aameen
جواب دیںحذف کریںbebaakweekly.blogspot.com