مالیگاؤں کورونا : شہر میں مزید 13 نئے مریضوں کا اضافہ ، مریضوں کی تعداد 27 ہوئی ، ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 30 تک پہنچی


مالیگاؤں کورونا : شہر میں مزید 13 نئے مریضوں کا اضافہ ، مریضوں کی تعداد 27 ہوئی ، ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 30 تک پہنچی

افواہ پر دھیان نہ دے،کورونا مریضوں کے ہی متعلقین ہیں نئے کورونا مریض: ضلع کلکٹر



مالیگاؤں :12 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سمیت ضلع ناسک میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے افراد کی تعداد میں اضافہ تیزی سے جاری ہے ۔اب تک شہر میں 27 مریض پائے گئے ہیں پہلی رپورٹ کے مطابق 8 اپریل بدھ کے روز  شہر میں ایک ساتھ پہلی مرتبہ 5 مریض سامنے آئے تھے جس کے بعد سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرتے ہوئے جانچ شروع  کردی گئی تھی اسکے بعد 9 اپریل جمعرات کو مزید 5 نئے مریض سامنے آئے جس میں 1 چاندوڑ اور 4 مالیگاؤں شہر سے تھے ، جمعہ دس اپریل کو آئی تیسری رپورٹ کے مطابق مالیگاؤں شہر میں مزید دو مریض سامنے آئےتھے ، اسی طرح سنیچر کی رات 12 بجے مزید پانچ مریضوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی تو آج اتوار کی دوپہر 12 بجے پھر مالیگاؤں میں مزید 13 نئے مریض سامنے آئے اسطرح مالیگاؤں شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے مرنے والوں کی تعداد 2 ہے ۔ شہر میں کسی بھی قسم کی افواہ پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں اسطرح کی اپیل ایڈیشنل ایس نے کی ہے وہیں ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے اور مسٹر سندیپ گھگے نے کہا کہ نئے مریضوں کا تعلق ان لوگوں کے رابطے سے بڑھا ہے جو پہلے سے کورونا متاثر تھے شہر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہمیں سرکاری انتظامیہ کا ساتھ دینا ہے اور اسکے لئے ہمیں اپنے گھروں میں ہی رہنا ہے، ماسک لگانا ہے ۔ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب مالیگاؤں شہر میں کورونا کے 27 مریض ہو چکے ہیں معلوم ہوکہ پہلے گیارہ مریض کے بعد سنیچر اور اتوار کو ملے 18 نئے مریضوں کو ملا کر ٹوٹل مریضوں کی تعداد 29 ہوچکی ہے جس میں سے دو کا انتقال ہوگیا ہے اب شہر میں 27 مریضوں کو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انکا اعلاج جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق سنیچر کی شب جاری کی گئی لسٹ میں نئے مریضوں میں  9 سالہ بچی، 38 اور 39، 40 سالہ خاتون کا شمار ہے جبکہ 5 اور سال کے بچے کا شمار ہے اسی طرح آج اتوار کو جاری کی گئی لسٹ میں  7 سال،10 سال، 18 سال، 21 سال، 32 سال، 38 سال اور 41 سال عمر کے مرد حضرات کا شمار ہے ان کے علاوہ خاتون مریضوں میں 17،سالہ 24 سالہ، 25 سالہ، 28 سالہ اور 32 ۔32 سال کی عمر کے خواتین کا شمار ہے ۔ ناسک میں تین اور مالیگاؤں میں 27 اسطرح ضلع بھر میں 30 مریضوں کا ریکارڈ کیا گیا ہے ۔شہر کی بگڑتی صورتحال اور بڑھتے مریضوں کی تعداد پر انتظامیہ نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ شہریان انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اعلان پر عمل کریں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اسطرح کا انتباہ انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔اور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی جان کی خود حفاظت کریں بلا وجہ اپنی جان کو ہلاکت میں نہ ڈالیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے