کورونا کی جانچ نام سے نہیں بلکہ کوڈ سسٹم سے کی جائے، وزیر اعلیٰ ،وزیر صحت و رابطہ وزیر کو آصف شیخ کا میمورنڈم روانہ
مریضوں کے نام اور علاقہ ظاہر ہونے سے تشویش، اشیائے خوردنی کی قلت کا اندیشہ منڈلا رہا ہے
احتیاط ضروری لیکن بھید بھاؤ نہیں ہونا چاہئے کورونا کسی ایک مذہب یا ذات کا نہیں ہے
مالیگاؤں :11 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے ایسے میں مالیگاؤں شہر بھی کورونا سے محفوظ نہیں رہا ہے مالیگاؤں شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے اور اسکی خبر اخبارات، واٹس، نیوز ،میڈیا کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے ایکدوسرے تک پہنچ رہی ہے ایسے میں ایک خاص مذہب ، ایک سماج اور مخصوص علاقوں کے ماننے والے کو حقیر نظروں سے دیکھا جارہا ہے انکے ساتھ بھید بھاؤ کیا جارہا ہے یہ نہیں ہونا چاہئے اسطرح کا اظہار مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کسی ایک مذہب، ایک ذات اور ایک سماج کے لئے نہیں ہے یہ ایک عالمی وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں دودھ، سبزی، راشن و دیگر ضروریات کی چیزیں فراہم کرنے اور کروانے میں دقت آرہی ہے، برادران وطن کا ایک بڑا طبقہ کورونا متاثرہ علاقوں کا رخ کرنے سے احتیاط کررہا ہے جس سے شہریان کو تکلیف ہورہی ہے اس لئے ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی جانچ دواخانہ اور جن لیبارٹری سے کی جارہی ہے انہیں جلد از جلد کوڈ سسٹم کے ذریعے جانچ کروانے کا حکم صادر کریں تاکہ سماج اور معاشرہ میں پھیل رہے غلط پیغام کو دور کیا جاسکے، ان دونوں مالیگاؤں شہر میں کورونا کے 12 مریض ہونے سے مالیگاؤں میں آنے والی سبزی، ترکاری، دودھ، میڈیکل کے سازوسامان اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء میں شدید تکلیف آرہی ہے جسے فوری روکا جائے اور ریاست بھر میں کورونا کے مریضوں کی جانچ کوڈ سسٹم سے کی جائے نہ کہ نام سے، اسطرح کا ایک تفصیلی میمورنڈم مالیگاؤں کانگریس کے لیڈر آصف شیخ رشید نے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور وزیر صحت راجیش ٹوپے سے کیا ہے اسکی ایک کاپی وزیر خوراک و رابطہ وزیر چھگن بھجبل کو بھی دی گئی ہے اس میمورنڈم کی مزید کاپیاں ضلع کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹر ،پرانت آفیسر ،پولستانی ایس پی ناک گرامین، ایڈیشنل ایس پی مالیگاؤں ،میڈیکل آفیسر جنرل اسپتال مالیگاؤں، ہیلتھ آفیسر مالیگاؤں کارپوریشن ،کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن کو دی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com