مالیگاؤں : پی ایس آئے اظہر شیخ نے پولس اسٹیشن کیپمس میں گولی مار کر خودکشی کر لی
مالیگاؤں :11 اپریل(بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں جاری کورونا وائرس کا خوف ختم ہی نہیں ہورہا ہے ایسے میں پولس محکمہ کے لئے دل دہلانے والی خبر نے پولس ملازمین کے بیچ ہلچل مچا دی ہے ، ملی تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر کے ڈی وائے ایس رتنا کر نولے کے رائٹر و رائٹ ہینڈ پی30 سالہ ایس آئے اظہر شیخ نے سٹی پولس اسٹیشن کے احاطے میں ہی اپنی بندوق سے اپنی کنپٹھی پر گولی مار کر خودکش کرلی ہے ، یہ دہلا دینا والی واردات اس وقت پیش آئی جب آج دوپہر 4 بجے ضلع ایس پی آرتی سنگھ کے ساتھ اعلی حکام کی میٹنگ چل رہی تھی ، خودکشی کی وجہ کیا ہے اسکا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ، معلوم ہوکہ مرحوم پی ایس آئے اظہر شیخ کے والدین جلگاؤں میں رہائش ہے جبکہ انکی نانا نانی کا مکان مالیگاؤں شہر کے رونق آباد علاقے میں واقع ہے ، مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش مزاج طبیعت کے مالک تھے ،تادم تحریر واردات کی خبر ملتے ہی موقع واردات پر ضلع ایس پی ڈاکٹر آرتی سنگھ ،ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے ،ڈی وائے ایس پی رتنا کر نولے ، ڈی واے ایس پی منگیش چوہان و پولس عملہ موجود ہے تادم تحریر قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال روانہ کر دی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com