کورونا مریضوں کی تعداد ہوئی 96 ، مزید 11 متاثرین مثبت پائے گئے
ضلع بھر کے 676 افراد کی رپورٹ منفی، صحافیوں کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا
مالیگاؤں :21 اپریل(بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کے توسط سے ملی تازہ ترین اطلاع کے مطابق مالیگاؤں شہر میں کورونا کے مزید 9 اور پھر 11 بجے 2 متاثرین کی مثبت رپورٹ آنے سے متاثرین کی تعداد 94 سے بڑھ کر 96 ہوگئی ہے جبکہ ضلع ناسک میں یہ ہندسہ 110 تک پہونچ گیا ہے جس میں ناسک شہر میں 10 اور ناسک کے دیگر تعلقوں میں 4 کا شمار ہے مالیگاؤں شہر میں کورونا سے ہونیوالی 8,اموات درج کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں دیگر تفصیلات کے بموجب ناسک ضلع میں کل 951 سویب نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے تھے۔ جس میں 676 افراد کی رپورٹ منفی اور نگیٹیو آئی ہے۔ اور 110 لوگوں کی رپورٹ مثبت (پازیٹو) حاصل ہوئی ہے۔ مالیگاؤں سے 236 سویب نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے جس میں 142,کی رپورٹ منفی( نگیٹیو) رپورٹ رات کے 9,بجے تک موصول ہوئی تھی لیکن رات پونے دس بجے ملی تازہ ترین اطلاع کے بموجب ان میں مزید 9,کا اضافہ درج کیا گیا اور پازیٹیو مریضوں کی تعداد 85 سے بڑھ کر 94,تک جاپہونچی ہی تھی کہ رات گیارہ بجے مزید دو خاتون مریضوں کا اضافہ ہونے سے یہ تعداد 96 تک پہنچ گئی ہے ۔مالیگاؤں میں کورونا سے ہونیوالی 8,اموات کا شمار ہے۔ اسی طرح ناسک سے 314 لوگوں کے سویب نمونے حاصل کرتے ہوئے جانچ کیلئے روانہ کئے گئے ان میں 287,رپورٹس نگیٹیو جبکہ 10 پازیٹیو اور 4,ناسک سے منسلک تعلقوں سے شمار ہیں ۔وہیں ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے کہا کہ فیلڈ پر کام کرنے والے صحافیوں کی بھی جانچ کی جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com