رمضان المبارک کے پیش نظر شہر کے دس علاقوں سمیت اسٹار ہوٹل کے پاس کجھور و فروٹ مارکیٹ کا نظم


رمضان المبارک کے پیش نظر شہر کے دس علاقوں سمیت اسٹار ہوٹل کے پاس کجھور و فروٹ مارکیٹ کا نظم


ایڈیشنل کلکٹر کی صدارت میں شیخ آصف کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ، شہر بھر میں فروٹ اور کجھور کی سپلائی کا انتظام


 میڈیکل ایجنسی سے دوا گولیاں لانے کا نظم، 300 پاس اور پیٹرول کی سہولت دی جائے گی



مالیگاؤں 22 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوچکی ہے ایسے میں رمضان المبارک کی آمد سے شہریان میں مزید فکر مندی نظر آرہی ہے کہ کس طرح افطاری کے سازو سامان کا نظم کیا جائے؟ اس ضمن میں گزشتہ دو روز قبل کئے گئے شیخ آصف کے مطالبہ پر آج پرانت آفس میں ایڈیشنل کلکٹر نکم کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں آصف شیخ رشید، پرانت آفیسر وجئے آنند شرما ،شہری ڈی وائے ایس پی رتناکر نولے ،آواڑ کنٹھے ،مارکیٹ کمیٹی کے چیئر مین، فقیرہ حاجی ،کارپوریٹر فقیر محمد، نہال باغبان، شبیر بھائی فروٹ والے موجود تھے ۔ اس میٹنگ میں یہ طئے پایا کہ شہر کے باہر اسٹار ہوٹل کے سامنے ہوٹل شاہیں گولڈ کے پیچھے بڑے میدان میں ایک بہت بڑا مارکیٹ کجھور اور پھلوں کا لگایا جائے گا جہاں سے مال برادر گاڑیوں پر مال شہر کی دس اہم جگہوں پر لاتے ہوئے یہاں سے پھیری والوں کو فروخت کرنے کے لئے دیا جائے گا اور یہی پھیری والے حضرات شہر بھر میں گھوم گھوم کر عوام میں کجھور اور پھل فروخت کرینگے اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی اور کہا کہ یہ سب اس اہم میٹنگ میں طئے کیا گیا ہے جسکا باقاعدہ سرکاری طور پر اعلان کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو پھلوں اور کجھور کو لیکر فکر مندی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے سرکاری طور پر باغبان اور مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے میٹنگ کرتے ہوئے اسطرح کا فیصلہ لیا ہے ۔وہیں اس میٹنگ میں مالیگاؤں شہر کی تمام میڈیکل اسٹور میں ختم ہورہی دوا گولیوں کے اسٹاک میں اضافہ کرنے کے لئے میڈیکل مالکان کو ایجنسی سے دوا گولیاں لانے کے لئے میڈیکل اسٹاف کے لئے 300 پاس بنا کردیا جائے گا اور انکی گاڑیوں کے لئے پیٹرول کا نظم بھی کیا گیا ہے اسطرح کی بھی تفصیل آصف شیخ نے دی، یہاں میڈیکل تنظیموں کی نمائندگی عبدالماجد JS فارما اور اخلاق ممتا میڈیکل اسٹور نے کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے