رمضان المبارک میں کھجور و پھلوں کی گاڑیوں کو چھوٹ دی جائے :آصف شیخ


رمضان المبارک میں کھجور و پھلوں کی گاڑیوں کو چھوٹ دی جائے :آصف شیخ

انتظامیہ پھلوں کے ٹرانسپورٹیشن کے لئے دن بھر اور خرید و فروخت کے لئے دو گھنٹہ کی چھوٹ اور آئی کارڈ بھی جاری کریں



مالیگاؤں : 21 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) شہر میں دو چار دن بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہورہا ہے ایسے میں مسلمان دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور شام کے وقت مغرب کی اذان پر روزہ افطار کیا جاتا ہے 14 سے 15 گھنٹے کا یہ طویل روزہ ہوتا ہے اور مسلمان افطاری کے وقت کھجور، پھل اور دیگر مشروبات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ جسم میں توانائی رہے اور اس کی خریدی کے لیے انہیں بازار کا رخ کرنا پڑتا ہے اب شہر بھر میں کورونا پھیلا ہوا ہے تو ایسی صورت میں مالیگاؤں شہر کے تمام پھل فروشوں کو دن بھر کے لئے فروٹ کے ٹرانسپورٹیشن کا اجازت نامہ جاری کیا جائے اور انکو سر کاری انتظامیہ کی جانب سے آئی کارڈ بھی دیا جائے تاکہ وہ شہر بھر میں فروٹ کی سپلائی کو یقینی بناسکے اسی طرح شام میں چار بجے سے چھ بجے تک شہر بھر کے مختلف چوک اور اہم راستوں پر فروٹ  فروخت کرنے کے لئے ٹھیلہ گاڑیوں کو لگانے کی اجازت دی جائے اور انہیں بھی آئی کارڈ جاری کیا جائے ۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ رمضان المبارک کے پیش نظر آصف شیخ رشید نے ضلع کلکٹر ڈاکٹر سورج مانڈھرے سے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولس محکمہ کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ روزہ داروں اور خریداروں کے ساتھ ساتھ پھل فروخت کرنے والوں پر بلا وجہہ ڈنڈے کا استعمال نہ کریں انکو مکمل طور پر چھوٹ دی جائے تاکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنی تمام تیاریوں کے ساتھ پرسکون طور پر گزر سکے ۔اس لیٹر کی ایک کاپی کورونا کوآرڈینیٹر پنکج آشیا ، ،پرانت آفیسر ،ایڈیشنل ایس پی اور مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے