ہیلتھ ڈپارٹمنٹ مالیگاؤں کارپوریشن کے ڈاکٹر بھی کورونا کی لپیٹ میں، مریضوں کی تعداد ہوئی 110

 ہیلتھ ڈپارٹمنٹ مالیگاؤں کارپوریشن کے  ڈاکٹر  بھی کورونا کی لپیٹ میں، مریضوں کی تعداد ہوئی 110

مالیگاؤں :23 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے گزشتہ دو روز سے منفی رپورٹ موصول ہونے سے شہر میں اطمینان کا ماحول تھا لیکن آج صبح جمرات کو پانچ مریضوں کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہی تھا کہ دوپہر کو موصول ہوئی نئی رپورٹ نے شہریوں کو مزید تشویش میں مبتلا کردیا ہے اس رپورٹ کے مطابق 9 مریض مثبت پائے گئے ہیں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد مالیگاؤں شہر میں 110 تک جاپہنچی ہیں اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر کے محکمہ ہیلتھ کے ایڈیشنل میڈیکل آفیسر  کو بھی کورونا مرض لاحق ہوا ہے اور انہیں اعلاج کے لئے دواخانہ میں داخل کروایا گیا ہے ذرائع کے مطابق انہیں 8 روز پہلے ہی تکالیف ہونا شروع ہوئی ہی تھی کہ انہوں نے اپنے کام کاج سے چھٹی لے لیا اورتعطیل پر جاتے ہی اپنے آپکو کورنٹائن کرلیا تھا آج 23 اپریل کو 9 افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے ان میں کارپوریشن کے ڈاکٹر کا نام بھی شامل ہیں اور وہ سبھی علاج کروا رہے ہیں ۔ڈاکٹر کی رپورٹ آنے کے بعد سے انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے، ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے اسٹاف، سیاسی افراد، سرکاری انتظامیہ کے ذمہ داران کام کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے