ناگپور طرز پر مالیگاؤں شہر کے غریبوں کو مفت راشن کٹ تقسیم کی جائے، وزیر اعلیٰ کو آصف شیخ کا میمورنڈم روانہ
مالیگاؤں :23 اپریل (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے یہاں پر زیادہ تر آبادی پاورلوم پر کام کرنے والے غریب مزدوروں کی ہیں، جب سے لاک ڈاون ہوا ہے تب سے پاورلوم بند ہیں روز کمانے کھانے والوں کو ضروریات زندگی کے لئے در در بھٹکنا پڑ رہا ہے، سرکار نے پیلے راشن کارڈ والوں کو اناج تقسیم کیا ہے لیکن اکثر لوگ محروم رہے گئے ہیں ۔مالیگاؤں شہر میں 67 فیصدی سے زیادہ لوگ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرتے ہیں انہیں سرکار کی طرف سے مفت راشن کٹ دی جائے اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے کیا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت نے ناگپور کے غریبوں کے لئے ضلع کنشٹ پرتشٹھان فنڈ کے تحت PDS کے ذریعے غریبوں کو روز مرہ استعمال کی اشیاء دی ہے اسی طرح مالیگاؤں میں بھی دس کلو گپیوں چاول، ایک کلو تور دال، ایک کلو شکر، ایک کلو تیل، 250 گرام چائے پتی و دیگر اشیائے ضروریہ کی شکل میں راشن کٹ تیار کرتے ہوئے تقسیم کی جائے۔اسی طرح اس لیٹر کی ایک ایک کاپی مہاراشٹر کے وزیر محصول بالا صاحب تھورات ،چھگن بجھبل ،ضلع کلکٹر ،ایڈیشنل کلکٹر ،پرانت آفیسر کو دی گئی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com