سی اے اے و این پی آر اور این آر سی کے خلاف مالیگاؤں شہر ڈوبا اندھیرے میں، ملک بھر میں پہلی دفعہ ہوا بلیک آؤٹ
مولانا عمرین رحمانی کی آواز پر پورے شہر کی بتی گل، خواتین نے گھروں میں اور مرد حضرات نے مساجد میں کیا ذکر و اذکار
مالیگاؤں: 4 فروری (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری تحریکات میں آج دستور ہند بچاؤ کمیٹی نے مولانا عمرین رحمانی کی قیادت میں مالیگاؤں شہر میں انوکھا احتجاج کرتے ہوئے حکومت ہند کے ظالمانہ قانون کے خلاف اپنی ایک اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے شہر میں ایک گھنٹہ کے لئے بتی غل کی گئی 6 بجکر 45 منٹ سے پورے شہر میں اندھیرا چھا گیا، بتی گل تحریک کا اثر شہر بھر میں دیکھنے کو ملا ۔ شہر مالیگاؤں میں رات کی چکا چوند ایک گھنٹہ کے لئے پھیکی پڑ گئی ۔بتی گل تحریک نے مثال قائم کی ۔ہندوستان میں حکومت مخالف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لئے پہلی دفعہ مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں بلیک آؤٹ کیا گیا ۔ عوام نے اپنے گھروں ، دکانوں ، آفسوں، میڈیکل ، دواخانوں کے لائٹ بھی کردیئے ، شہریان نے پونے سات بجتے ہی تحریک کا آغاز کرنا شروع کیا جو پونے آٹھ بجے تک جاری رہا اور عشاء کی اذان پر لائٹ آن کردیا گیا ، کئی علاقوں میں نوجوان اور بچوں نے گلی گلی گھوم کر لائٹ بند کرنے اور استغفار کا ورد کرنے کی آواز بلند ، گھروں میں بھی اندھیرے کے اندر خواتین چھوٹے چھوٹے بچوں کو اپنی گود میں لیکر ذکر و اذکار کرنے میں مشغول رہی ۔شہر کی اہم ترین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے علاقوں میں بھی ہندو مسلم عوام نے اپنے لائٹ بند رکھے، مولانا عمرین رحمانی کی آواز پر شہریان نے لبیک کہتے ہوئے حکومت ہند کے ظالمانہ قانون کے خلاف انوکھی تحریک چلائی اور لائٹ بند کرتے ہوئے شہریان نے حکومت کی مکمل مذمت کی ۔یقیناً ملک بھر میں ہوریے احتجاج پر عوام کو کامیابی ملے گی مالیگاؤں کی بتی غل تحریک بھی ایک پر اثر ثابت ہوگی اسطرح کا اظہار کیا جارہا ہے یہ بھی کہا گیا کہ بتی غل تحریک شب یلدا میں امیدوں کی روشن چراغ کی مانند ہوگی ۔ دستور ہند بچاؤ بتی غل تحریک کو جماعت اسلامی مالیگاؤں، جمیعتہ اہل حدیث کے علاوہ سیاسی پارٹیوں میں کانگریس، آمین سی پی، کمیونسٹ پارٹی، سماجوادی، ونچت بہوجن اگھاڑی نے جہاں حمایت دی وہیں سماجی اداروں، کلبوں نے حمایت دی شفیق رانا کی تعزیہ کمیٹی، سنی جمیعتہ علماء ،دہانہ وکاس سمیتی نے بھی حمایت دی ۔ اس کامیاب تحریک اور امت کے اتحاد کو زندہ رکھنے کے لئے مولانا عمرین رحمانی نے شہریان مالیگاؤں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں دستور ہند بچاؤ کمیٹی کی مزید تحریکات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com