شاہین باغ کی خواتین سے اظہار یکجہتی کرنے قافلہ لیکر پہنچی مالیگاؤں کی خاتون مئیر طاہرہ شیخ
ہمیں کسی بھی صورت سی اے اے، این آر سی اور این پی آر منظور نہیں، یہ ملک ہمارا تھا، ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا : طاہرہ شیخ میئر
دہلی: 22 جنوری (بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون و این پی آر اور این آر سی کے خلاف ہوریے احتجاج نے جہاں شاہین باغ کو خاتون کے احتجاج کا مرکز بنادیا ہے وہیں اس دھرنا میں شامل خواتین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی بتانے کے لئے دور دراز کے علاقوں آور بیرونی ریاستوں کے قافلہ نے بھی اپنی شرکت کو یقینی بنایا ہے ملک بھر میں شاہین باغ کا دھرنا ایک مثال بن رہا ہے اسے تقویت پہنچانے اور خواتین سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے مالیگاؤں شہر کی خاتون میئر طاہرہ شیخ رشید بھی اپنے قافلہ کے ساتھ آج دہلی میں خیمہ زن ہیں موصوفہ نے یہاں پہنچ کر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے مالیگاؤں کی جانب سے آپ سب بلند حوصلہ ماں بہنوں کو سلام کرتی ہوں کہ آپ نے پورے ملک کو ایک تحریکی راستی بتایا انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ہم یہاں کے باعزت شہری ہیں یہ ملک کل بھارت کے ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے اور آئندہ بھی یہ ملک ہمارا ہی رہے گا ہمیں کسی کو ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ یہاں دھرنا پر بیٹھیں میری ماں اور بہنیں بلند حوصلہ ہیں ہم مالیگاؤں شہر مہاراشٹر سے انکے اس احتجاج کو سپورٹ کرنے آئے ہیں انہوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سرکار ملک کو بانٹنے کا کام نہ کرے بنیادی ضروریات پر توجہ دے بے روزگاروں کو روزگار دے سی اے اے این پی آر اور این آر سی اس ملک کے مسلمانوں اور سیکولر بھائیوں کو بالکل قبول نہیں ہیں ہم اس کالے قانون کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور آخر تک کرتے رہیں گے شاہین باغ کی ماں بہنوں نے یہ بتا دیا ہے کہ ہمیں یہی قانون منظور نہیں ہے اس احتجاجی قافلہ میں اقلیتی شہر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی میئر طاہرہ شیخ رشید کے ہمراہ مسلم کارپوریٹرس میں قمرالنساء محمد رضوان، زیب النساء نورالہدا، فہمیدہ فاروق قریشی، شیخ شبانہ، عابدہ صابر گوہر و بھارتیہ سوودھان سرکشا سمیتی کے ذمّہ داران شامل تھے خیال رہے کہ اس قبل 20 جنوری کو طاہرہ شیخ رشید نے میونسپل کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں ایک تجویز سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف منظور کر حکومت مہاراشٹر کو روانہ کی ہے ۔




0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com