غیر امداد یافتہ اسکولوں اور ڈیوژن کو گرانٹ دی جائے گی :تھورات
ناگپور :21 دسمبر (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ریاست میں نان گرانٹ اسکولوں کی گرانٹ کا مسئلہ جلد ہی حل ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیر تعلیم بالاصاحب تھوراٹ نے سنیچر 21 دسمبر کو اس بات کا اشارہ دیا کہ ریاستی حکومت اساتذہ کے سوال حل کرنے کے لئے مثبت رویہ اختیار کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جو پچھلے چھ سالوں سے زیرالتوا مسلہ ہے اسے جلد ہی ان سوالوں کو حل کرتے ہوئے فنڈ دینے کا موجودہ نظام درست کر اساتذہ کر گرانٹ شروع کردی جائے گی ۔ اس دوران ، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ گرانٹ کے لئے مقداری شرائط پر غور کریں گے۔ اس سے ریاست بھر میں غیر امداد یافتہ اساتذہ کو بہت سکون ملے گا۔اسمبلی میں تھورات نے کہا کہ نان گرانٹ اسکولوں اور ان اسکولوں میں منظور نیچرل ڈیوژن کو بھی ریاستی حکومت کے سابقہ فیصلہ کی روشنی میں 100،80،60،40،20 گرانٹ کا طریقہ رہا ہے اسے برقرار رکھا جائے گا یا پھر جو اسکولیں اور ڈیوژن سو فیصد گرانٹ کی عمر پوری کر چکی ہے اسے گرانٹ دی جائے گی تھورات نے و کرم کاڑے سمیت مختلف نمائندہ ایم ایل اے کے سوال پر کہا کہ آنے والے بجٹ میں اسکی ترمیم کرتے ہوئے اساتذہ کو گرانٹ دینے کی کوشش سرکار کریگی خیال رہے کہ کانگریس کے بالا صاحب تھورات نے اس چھ روزہ ناگپور اسمبلی اجلاس میں اساتذہ کے لئے کیش لیس اسکیم نافذ کرنے کا اعلان کیا تو وہیں یہ بھی فیصلہ لیا کہ 33 نصابی گٹ جو سابقہ حکومت کے دور میں منظور ہوا تھا میں بچوں کی تعداد پر اساتذہ کو تنخواہ دی جائے گی کے فیصلہ کو بھی ختم کر دیا ہے۔اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے اور گزرے چھ روز سے ناگپور اسمبلی کے باہر اساتذہ نے دھرنا اندولن کیا جسکی روشنی میں سرکار نے مذکورہ فیصلہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com