مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج اعظم کیمپس تقریری مقابلے میں اول، مالیگاؤں میں اردو کے ساتھ مراٹھی زبان بھی پروان چڑھ رہی ہے:انعامدار








مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج اعظم کیمپس تقریری مقابلے میں اول

مالیگاؤں میں اردو کے ساتھ مراٹھی زبان بھی پروان چڑھ رہی ہے:انعامدار

پریس ریلیز: الحمدللہ ؛ بڑی خوشی و مسرت کا مقام ہےکہ مالیگاوں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پھر ایک مرتبہ اسکول ھذا کا نام مہاراشٹر بھر میں روشن کیا مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج نے اعظم کیمپس پونہ میں منعقدہ آل مہاراشٹر اردو مراٹھی تقریری مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور اسکول ہٰذا کو بہت سارے انعامات سے سرفراز کیا.۔تفصیل کے مطابق گروپ اے ون میں پانچویں بی کے طالب علم التمش نعمان کو دوسرے انعام سے نوازا گیا،اسی طرح گروپ اے ٹو میں ماریہ صدف منشاد علی چھٹی اے کی طالبہ کو تیسرے انعام سے نوازا گیا اسکے علاوہ گروپ بی ون میں مومن سعود ملک شَاہد اختر آٹھویں ایچ کے طالب علم کو پہلے انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔گروپ ای جوکہ آل مہاراشٹر مراٹھی زبان پر مشتمل تقریری مقابلہ تھا اس گروپ میں بھی اسکول ھذا کی شاریہ صدف منشاد علی نویں اے کی طالبہ کو پہلے انعام سے نوازا گیا ۔اسی کے ساتھ ساتھ اعظم کیپمس کے چیئرمین پی اے انعام دار صاحب نے اپنی تقریر میں بچوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاوں شہر جو کہ اردو زبان کے لیے کافی مشہور ہے اسکے باوجود مالیگاؤں ہائی اسکول کے بچوں نے اردو تقاریر کے ساتھ ساتھ مراٹھی زبان میں تقریری مقابلے میں بھی اول انعام حاصل کیا حالانکہ مراٹھی زبان کے تقریری مقابلے میں بہت سارے مراٹھی اسکولوں کے طلباء نے بھی حصہ لیا اسکے باوجود اردو میڈیم کی طالبہ نے مراٹھی زبان میں تقریر کرکے انعام حاصل کیا اور اپنے شہر و اسکول کا نام روشن کیا انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ مالیگاوں کی اردو اسکولوں میں مراٹھی زبان بھی تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے ۔
۔اس عظیم ا لشّان کامیابی پر اسکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر شیخ زبیر سر اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مسعود سر ، سپروائزر، ساتھی اساتذہ کرام اور انجمن معین ا لطلباء کے چیئرمن اسحاق سیٹھ زری والا سیکرٹری سراج دلار سر اور اراکین انجمن نے کامیاب طلبہ اور مقابلے میں شریک معلّمین اور معلّمات کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا
شعبہ : ش ن ا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے