اسکولوں و کالجوں میں زیر تعلیم بچوں کی حفاظت پر توجہ دینے کا حکمنامہ جاری
ممبئی : 20 دسمبر (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں ہوریے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے چلتے تشدد، مورچے، اندولن سے ملک کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں ایسی صورت میں ریاست مہاراشٹر میں جاری سرکاری و پرائیویٹ پرائمری اسکول، ہائی اسکول اینڈ جونیئر کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء کی حفاظت کی ذمہ داری کا پورا پورا خیال رکھا جائے اسطرح کا ایک حکمنامہ ریاست مہاراشٹر کے بچوں کے حقوق اور حفاظت کمیشن کی صدر منجوشا کلکرنی نے آج 20 دسمبر کو جاری کیا انہوں نے ریاست مہاراشٹر کے تمام ڈائریکٹر جنرل آف پولس، ضلع کلکٹر ،ایجوکیشن کمشنر ،کمشنر آف خواتین و اطفال، میونسپل کمیشنرس، تمام ضلع پریشد، ایجوکیشن ڈائریکٹر، اور ایجوکیشن کمشنر کو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات پر نظر رکھیں اور انکی حفاظت کی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا جائے لیٹر میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے مذکورہ محکمے کے ذمہ داران کو فوری اس پر دھیان دینے کا پابند بنائے اور بچوں کی حفاظت کا انتظام کریں

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com