جمیعتہ علماء ہند کا سرکولر جاری، ملک بھر میں این آر سی کے خلاف 13 دسمبر کو پر امن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد


جمیعتہ علماء ہند کا سرکولر جاری، ملک بھر NRC کے خلاف 13 دسمبر کو پر امن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد

نئی دہلی :بیباک@ آن لائن :پارلیمنٹ میں این آر سی امینٹ مینٹ بل منظور ہوجانے کے بعد ملک بھر کی سیکولر عوام تشویش میں مبتلا ہیں تو وہیں خاص طور سے مسلمان ذہنی طور پریشان کن ہیں ملک کی دیگر ریاستوں میں این آر سی امینٹ مینٹ بل کے خلاف دھرنا جاری ہے وہیں آج منگل کی شام جمیعتہ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمود اسعد مدنی نے جمیعتہ علماء کی تمام ریاستی، ضلعی اور شہری یونٹس کو ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے حکم صادر کیا ہے کہ جمیعتہ علماء ہند نے ملک کے دستور کی روایات کے معارض شہریت ترمیمی بل 2019 (کیب CAB) کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرہ کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جمیعتہ کی تمام یونٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ 13 دسمبر بروز جمعہ کو اپنے اپنے علاقے میں پر امن، خاموش احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کریں ۔اور اسکی رپورٹ جمیعتہ علماء ہند کو بذریعہ ڈاک یا ای میل روانہ کریں اسی طر لیٹر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ احتجاج کرتے وقت مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر رکھے اور اپنے بازوؤں پر کالی پٹی بھی لگائیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے