شیو سینا کا وزیر اعلیٰ تو این سی پی کا نائب وزیر اعلیٰ، مہاراشٹر میں سینا کو این سی پی کی مشروط حمایت ،کانگریس کا باہر سے سپورٹ.!


شیو سینا کا وزیر اعلیٰ تو این سی پی کا نائب وزیر اعلیٰ
مہاراشٹر میں  سینا کو این سی پی کی مشروط حمایت ،کانگریس کا باہر سے سپورٹ



ممبئی: ( بیباک@ آن لائن) 5 نومبر : موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لیکر کافی ہنگامہ آرائی دیکھنے کو مل رہی ہے پل پل بدلتی سیاسی صورت حال کے چلتے آج راشٹروادی کانگریس کے سینیئر رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں بتایا کہ مہاراشٹر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی شیو سینا کو حمایت دینے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے 1995 کے فارمولے کی پیشکش کی ہے اس وقت 1995 میں مہاراشٹر میں شیو سینا اور بی جے پی کی حکومت تھی اسی طرز پر آج 2019 میں شیو سینا اور راشٹروادی کانگریس کی حکومت ہوگی اور اس حکومت میں کانگریس پارٹی باہر سے حمایت دے گی۔

شیو سینا کو راشٹروادی کانگریس نے اپنی حمایت دینے کا اعلان تو کردیا ہے ساتھ میں راشٹروادی کانگریس نے ایک شرط رکھ دی ہے کہ شیو سینا دہلی سرکار میں شامل اپنی وزارت کو چھوڑ دے، مرکزی حکومت سے کنارہ کشی کرلے اور مہاراشٹر میں این سی پی کے ساتھ حکومت بنائے ۔این سی پی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ ہم نے سینا کو پانچ سال وزیر اعلیٰ اور این سی پی کا نائب وزیر اعلیٰ کی بھی پیشکش کی ہے وہیں ایکبار پھر سے دہلی میں شرد پوار اور سونیا گاندھی کے دوبارہ ملنے کے امکانات ہیں دہلی میں شرد پوار سونیا گاندھی کی ملاقات کے بعد ریاست کی سیاست میں دلچسپ موڑ آگیا ہے وہیں کانگریس لیڈر بالا صاحب تھورات، اشوک چوہان، مانک راؤ ٹھاکرے نے بھی سونیا گاندھی سے کہا ہے کہ جب تک سینا چیف ادھو ٹھاکرے کا آفر نہیں آتا تب تک ہمیں کوئی فیصلہ نہیں لینا چاہیے کیونکہ شیو سینا ہمیشہ بولتی کچھ اور کرتی کچھ ہے لیکن ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے ہمیں راشٹروادی کے ساتھ شیو سینا کی حمایت باہر سے کرنا چاہیے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی میں مہاراشٹر سرکار بی جے پی کو دور رکھ کر سینا، این سی پی اور کانگریس کے تعاون سے بنائی جا سکتی ہے؟ اس پر عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے