گیند شیو سینا کے دائرے میں، بی جے پی نے دوبارہ سینا کو حکومت سازی کی دعوت دی، بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ، وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس ہی ہونگے



گیند شیو سینا کے دائرے میں
 بی جے پی نے دوبارہ سینا کو حکومت سازی کی دعوت دی، بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ، وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس ہی ہونگے


ممبئی : (بیباک@ آن لائن) 5 نومبر : موصولہ تازہ ترین خبروں کے مطابق مہاراشٹر میں سیاسی ڈرامہ اب ختم ہونے کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے آج مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لیکر بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی صدارت میں بھاجپا کور کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد ورشا بنگلہ میں کیا جس میں دیویندر فرنویس، سدھیر منگٹھنی وار، چندر کانت دادا پاٹل، پنکجا تائی منڈے سمیت مرکزی لیڈران نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں طئے پایا کہ ایک بار پھر سے شیو سینا کو حکومت سازی کی دعوت دی جائے اور ریاست مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم کی جائے اسی طرح وزیر اعلیٰ کی کرسی بھی بی جے پی کے دیویندر فرنویس کو ہی دی جائے ۔اسطرح کی اطلاع آج شام صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سدھیر منگٹھنی وار نے دی اور کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ شیو سینا ہمارے ساتھ ہی رہیگی اور وزیر اعلیٰ ہمارا ہی ہوگا ۔

وہیں ریاستی وزیر چندر کانت دادا پاٹل نے اس میٹنگ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہوگی اور بہت جلد ہم حکومت بنالینگے انہوں نے کہا کہ ہم نے شیو سینا کو ایک بار پھر دعوت دی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ  حکومت میں شامل رہیں لیکن ابھی تک شیو سینا کے جواب کا ہمیں انتظار ہے چندر کانت پاٹل نے کہا کہ سرکار دیویندر فرنویس کی صدارت میں بنے گی اسطرح کا فیصلہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں طئے کیا گیا ہے اور شیو سینا کو حکومت سازی کی دعوت دی گئی ہے ۔اب گیند شیو سینا کے پالے میں ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی دعوت کو قبول کر حکومت میں شامل ہوتی ہے یا پھر این سی پی اور کانگریس کی حمایت سے خود حکومت کی تشکیل کرتی ہے اس پر ریاست کی عوام میں تذبذب برقرار ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے