سینا ،بی جے پی کو عوام نے اکثریت دی، ہم اپوزیشن میں بیٹھنے تیار : شرد پوار
ممبئی :6 نومبر (بیباک@ آن لائن) مہاراشٹر کی سیاسی صورت حال پل پل بدلتی نظر آرہی ہے ایسے میں سرکار بنانے کے معاملہ میں تذبذب ختم نہیں ہوا ہے ریاست کی عوام میں ابھی بھی تجسس قائم ہے آج مہاراشٹر شیو سینا کے ترجمان سنجئے راؤت نے این سی پی کے صدر شرد پوار سے ملاقات کی جس سے ایکبار پھر سینا، این سی پی کے بیچ سرکار بنانے کا معاملہ سامنے آیا۔اطلاع کے مطابق مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لیکر این سی پی نے شیو سینا کو 50 - 50 کا فارمولا پیش کردیا ہے تو آبھی دوپہر میں ایک بجے شرد پوار نےمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجئے راؤت اور میری ملاقات ہوتے رہتی ہے یہ کوئی خاص وجہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھنے تیار ہیں مہاراشٹر کی عوام نے سینا، بی جے پی کو اکثریت دی تو وہ سرکار بنائے ۔شرد پوار نے کہا کہ آنے والے ایک دو گھنٹے میں کچھ سیاسی منظر صاف ہوگا یا دو سے تین دن میں پکچر واضح ہوجائے گی وہیں کانگریس کے سینیئر لیڈر احمد پٹیل اور نتن گڈکری کی دہلی میں ملاقات پر پوچھے گئے سوال پر پوار نے کہا کہ یہ بھی رسمی ملاقات ہوسکتی ہے ۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com