مالیگاؤں :ناگ چھاپ جھونپڑ پٹی میں لگی بھیانک آگ،50 سے زائد مکانات جل کر خاکستر
رسوئی گیس سلینڈر پھٹنے سے آگ بے قابو ہوئی
کروڑوں کا مالی نقصان، تنگ راستوں کے سبب آگ پر قابو پانا مشکل ہوا، مساجد سے اذان و خصوصی دعاؤں کا اہتمام
مالیگاؤں (زاہد بیباک)
مالیگاؤں شہر کے قلب میں واقع ناگ چھاپ جھونپڑ پٹی میں سنیچر کی شام ساڑھے چار تا پانچ بجے کے درمیان آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا جس کے سبب تقریباً 50 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو جانے امکانات بتائے گئے آگ انتی شدید تھی کہ اس پاس کے مکانات اس آگ کی لپیٹ میں آگئے جس سے آگ مزید تیز ہوتی گئی آگ پر قابو پانے کے لئے ابتدائی طور پر اہل محلہ نے کوشش کی لیکن نتیجتاً بے سود رہا آگ کی خبر شہر بھر میں آگ کی طرح پھیلتے ہی عوام اور رضا کاروں کا ہجوم ایکدوسرے کی مدد کو آگے بڑھا جھونپڑ پٹی میں لوگوں نے ایکدوسرے کے مکانات کے ساز و سامان کی حفاظت اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی اسی دوران فائر محکمہ مالیگاؤں کارپوریشن کی ٹیم نے آگ پر قابو پانے واٹر ٹینکر کا استعمال کیا اس آگ میں ایک جانب سو گھروں کے جل جانے کی خبر بھی بتائی جارہی ہے آگ نے ایک مکان سے دوسرے مکان تک اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا مکانات میں گھریلو استعمال کے رسوئی گیس سلنڈر بھی یکے بعد دیگرے آگ کی شدت کے سبب پھٹ گئے جس سے آگ مزید بے قابو ہوگئی تقریباً 20 گیس سلینڈر کے پھٹنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اہل محلہ و سیاسی سماجی افراد کے علاوہ کارپوریشن کے محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ملازمین نے تین گھنٹے کی مسلسل محنت سے آگ پر قابو پایا مالیگاؤں کارپوریشن کی 40 گاڑیوں کے علاوہ دھولیہ اور چالیس گاؤں کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں استعمال کی گئی وہیں کارپوریشن محکمہ فائر بریگیڈ کے سپرنٹنڈنٹ سنجئے پوار، شکیل تیراک، یونس خان، منوہر تسگے نے جان خطرہ میں ڈال کر آگ پر قابو پایا۔ آگ کی شدت کم نہ ہونے پر اطراف کی مساجد میں مسلسل اذان دی گئی مغرب کی نماز کے بعد خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا سماجی و سیاسی افراد نے راخت کاری میں معاونت کی.ایم ایل اے آصف شیخ ،مئیر شیخ رشید، تنویر ذوالفقار، مفتی محمد اسماعیل، حاجی خالد شیخ رشید، یوتھ لیڈر فاروق ساگر سمیت دیگر سرکردہ شخصیات نے راحت کاری میں اپنا کردار پیش کیا وہیں متاثرین میں رات کے کھانے کا نظم رکن اسمبلی آصف شیخ اینڈ گروپ کے علاوہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی جانب سے کیا گیا یہاں مذہبی شخصیات نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ۔رکن اسمبلی آصف شیخ کی ایماء پر اتوار کو سرکاری تعطیل کے باوجود جائے حادثہ پر سرکاری حکام پہنچ کر پنچ نامہ کرے گے جن میں پرانت آفیسر اجئے مورے ،تحصیلدار جیوتی دیورے ،تلاٹھی کے ساتھ رکن اسمبلی آصف شیخ رشید ہونگے جہاں قانونی کارروائی مکمل کر متاثرین کو مالی امداد دلوائی جائے گی وہیں اتوار کو ہی میئر نے پریس کانفرنس لینے کا اعلان کیا



0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com