طلباء کی زیادہ تعداد والی ڈویژن پر منتخب اساتذہ کو گرانٹ دینے سرکار کا رویہ مثبت ہے :وزیر تعلیم ونود تاؤڑے کا ودھان پریشد میں تیقن
ممبئی: (زاہد بیباک )
طلباء کی زیادہ تعداد والی ڈویژن پر تقرر اساتذہ کو گرانٹ دینے سرکار کا رویہ مثبت ہے اس طرح کا اظہار آج ودھان پریشد میں ریاست کے وزیر تعلیم ونود تاؤڑے نے کیا اور کہا کہ گرانٹیڈ اسکولوں میں جاری ڈویژن پر منتخب اساتذہ کو گرانٹ جاری کرنے کے لئےسرکاری فیصلہ میں ترمیم کی جائے گی 100 فیصد گرانٹیڈ اسکولوں میں طلباء کی تعداد زیادہ ہیں ایسی اسکولوں میں زائد کلاس (ڈویژن) پر منتخب اساتذہ کو گرانٹ جاری کرنے کے لئے سرکار کا رویہ مثبت ہے ونود تاؤڑے نے ایک سوال کے جواب میں ودھان پریشد میں ایسا اظہار کیا اس معاملہ میں ایم ایل اے ناگو گننار ،ایم ایل اے وکرم کاڑے،ایم ایل اے کپل پاٹل نے ودھان پریشد میں سوال کیا جس کے جواب میں وزیر تعلیم ونود تاؤڑے نے مذکورہ بالا جواب دیا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ پرائمری، سیکنڈری، اور ہائر سیکنڈری کی ڈویژن میں میں سے کسے گرانٹ دی جائے گی البتہ یہاں یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ ونود تاؤڑے کے بیان کو تینوں سیکشن میں مانا جارہا ہے مطلب ریاست میں جاری تمام ڈویژن کو طلباء کی تعداد پر گرانٹ دینے حکومت کا رویہ مثبت ہے یہ بھی گمان کیا جارہا ہے کہ ماہ مئی میں اساتذہ کی سی آر (خفیہ معلومات) کے بعد انسپیکشن ہوگا جس کے بعد ہی جون یا اگست تک سرکار گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کرسکتی ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو ضلع وائز جلد ہی سرکولر جاری کیا جائے گا

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com