قلعہ بستی پر بلڈوزر کا خطرہ، مفتی اسمٰعیل دامن چھڑا کر بھاگ گئے، قلعہ جھونپڑ پٹی بچاؤ کمیٹی کی میٹنگ
ہم لوک ایوکت سے لیکر ہائی کورٹ تک قانونی لڑائی لڑینگے، عوام مذہبی سیاست اور دھوکہ باز لیڈر کو پہچانے : بمستقیم ڈگنیٹی
موجودہ ایم ایل اے فرقہ پرستوں کی زبان میں زبان ملا کر بستی والوں کو ڈرا گئے ، آصف شیخ اور ہم بستی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے :شان ہند
مالیگاؤں : 10 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) قلعہ بستی پر فرقہ پرستوں کی جہاں نظر بد لگی ہوئی ہے وہیں ہمارے اپنے شہر کے نمائندے بھی کچھ کرنے کو تیار نہیں ہیں بلکہ اپنے فرائض سر بھاگ رہے ہیں ۔قلعہ بستی کو اکھاڑ پھیکنے کا ارادہ حکومت کررہی ہیں تو ایسے میں ہمیں اس بستی کو بچانے کیلئے جدوجہد کرنا چاہیے یہ ہمارا فرض ہے لیکن شہر کے رکن اسمبلی کیا کرینگے؟کیا صرف ووٹ لیکر اسمبلی جائیں گے اور انجوائے کرینگے ۔کام نہ کرنا انکا شیوہ ہے اور دعا کے نام پر ووٹ حاصل کررہے ہیں ۔سیاسی دعا ہورہی ہیں ۔مذہب اور ذات برداری کا حوالہ دیکر انتخاب جیتا جارہا ہے اور اپنے فرائض سے بھاگ رہے ہو ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف گزشتہ جمعرات کو قلعہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد موجودہ ایم ایل اے نے یہاں میٹنگ لی اور میٹنگ میں ایم ایل اے نے کہا کہ اپنا انتظام کرلو، یہ بستی ٹوٹ جائے گی. مطلب یہ ہے کہ ایم ایل اے نے قلعہ بستی سے دامن چھڑا لیا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے پہلے سے طئے کرلیا تھا کہ قلعہ کے معاملہ میں کوئی کام نہیں کرے گے کیوں کہ موجودہ ایم ایل اے کچھ نہیں کرکے جھوٹ بولتے اور لوگ سچ مان لیتے. مگر جب یہ دیکھا گیا کہ ایم ایل اے خود میٹنگ لے کر بول دیئے کہ بستی ہر ہال میں ٹوٹے گی میں کچھ نہیں کرسکتا. ایم ایل اے کا اس طرح بولنا یہ بستی والوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی اس لئے ہم نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا.قلعہ جھونپڑپٹی بچاؤ کمیٹی جوکہ بستی والوں کی بنائی ہوئی 45 40 سال پرانی کمیٹی ہے کے بینر تلے ہم کام کرے گے.مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ الیکشن کے وقت ووٹ مانگے کیلئے آنے والی آپا جو دعا کرتے پھرتی تھی وہ آج آئی کیا آپ خواتین کا آنسو پوچھنے، دعا کیلئے؟؟؟ ہمدردی کا اظہار کرنے؟؟؟ کیا صرف ووٹ کیلئے دعا کرنے نکلتی وہ آپا؟؟؟انہوں نے کہا کہ ہم 11 ہزار کالونی میں قطعی نہیں جائے گے. اور ہم آپ کا مکمل ساتھ دیگے. بستی والوں کے حق میں قانون ہم کو سمجھتا ہے، ہم قانون کے مطابق لوک آیوکت میں اعتراض داخل کرے گے اور ہم قلعہ کے اندر (اسکول) کے اتی کرمن کے بارے میں لوک آیوکت کو بتائے گے۔ہم لوک آیوکت کے ساتھ ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ بھی جائے گے. جو لوگ آپ کے کام کرے احسان مانتے ہوئے قیادت ماننا چاہئے اسی کے برعکس اگر آپ لوگ عالم کے نام پر، دعا کے نام پر، برادی کے نام پر ووٹ کسی ناکام ناکارہ کو دو گے تو آج جو قلعہ جھونپڑی پر مصیبت آئی ہے یہ شہر بھر میں آئے گی. آج آپ لوگ کی آنکھ نہیں کھلی تو آگے اور بھی بہت ساری مصیبت شہر پر آئے گی، شہر کی 3 خواتین جیل میں بند ہے. اگر شیخ آصف اور ہم کمیٹی بنا آکر ایک ساتھ آکر کوشش نہیں کرتے تو سینکڑوں کی تعداد میں شہریان رمضان میں جیل میں ہوتے. ظلم اور ناانصافی مالیگاؤں شہر پر ہو ہم یہ برداشت نہیں کرے گے. شیخ آصف اور ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں ۔
اس موقع پر شان ہند نے کہا کہ 1967 میں بھی قلعہ جھونپڑی پر آفت آئی تھی تب نہال احمد نے اعلان کیا کہ قلعہ کی جھونپڑی کے ایک بھی مکان کو دھکا لگنے نہیں دوگا میں، میں آپ لوگ کے ساتھ ہوں ، یہ ہوتی ہے قیادت، شیخ آصف اور ہم سماجوادی پارٹی کے ہر چھوٹے بڑے ورکرس، ذمہ داران آپ کیلئے لڑینگے اور آپ کو اکھڑنے نہیں دینگے، ہماری پہلی درخواست ہیکہ جو جہاں رہتا ہے اُس کو وہی آباد کیا جائے، تمہاری جھونپڑی پر آفت آئی تو موجودہ ایم ایل اے فرقہ پرستوں کی دلالی کرنے کیلئے آپ لوگ کو سمجھانے آگئے کہ بستی ٹوٹے گی پونہ میں 7 کلو میٹر کی بستی توڑ دی گئی فلانہ ڈھماکہ.... پچھواڑے کے راستے سے بھاگنے والا لیڈر نہیں ہوتا. تم ہمارا ساتھ دو، کسی کی مجال نہیں کے ہمارے ساتھ ہوتے ہوئے کوئی تم کو اجاڑ سکے۔ وشال گڑھ کا معاملہ بھی آپ کی طرح تھا، ان لوگوں کی مدد کیلئے ابوعاصم اعظمی نے کیا، ہم ضرورت پڑنے پر آپ لوگوں کیلئے ابوعاصم اعظمی کا بھی ساتھ لینگے اعظمی صاحب آپ لوگوں کیلئے اسمبلی میں بھی نمائندگی کرنے کا دم رکھتے ہیں. یہاں کے ذمہ داران ہمارے اور شیخ آصف کے پاس آکر کہنے لگے کہ ہم بڑی مصیبت میں ہے مفتی اسماعیل نے میٹنگ لے کر صاف کہہ دیا کہ آپ لوگ کا اجرنا طئے ہے آپ لوگ اپنا انتظام کرلے، اب ایسے میں ہماری مدد کیلئے کوئی نہیں آپ لوگ ہماری مدد کریں۔اس لئے ہم نے مدد کرنے کا فیصلہ کیا ۔یہ میٹنگ قلعہ جھونپڑی بچاؤ کمیٹی کے بینر تلے محلے والوں نے رکھی ۔میٹنگ میں سلو عطر والا، مومن معین اختر،رضوان خان سر،اطہر حسین اشرفی،مستقیم ڈگنیٹی ،شان ہند نہال احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، خیال رہے اس میٹنگ میں شیخ آصف بھی آنے والے تھے مگر طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے شیخ آصف شرکت نہیں کرسکے ۔اس موقع پر میٹنگ میں شریف پہلوان ہوٹل والے، شکیل احمد بھجیہ والے، نثار بھنگار والے
اقبال پہلوان، نہال احمد جھنو حافظ جی، عارف شاہ، شکیل شاہ، مسعود ماسٹر، سَلو عطر والا، اسمٰعیل شاہ، الیاس کامریڈ، اشتیاق احمد، عبدالغنی سردار وغیرہ نے شرکت کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com