مفتی اسمٰعیل قاسمی کی سرکاری ریسٹ ہاؤس میں پرشاشک کمشنر رویندر جادھو سے ملاقات، ایم ایل اے ورکنگ کمیٹی بھی شریک
عیدالفطر پر عیدگاہوں پر اچھے انتظامات پر کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور دیگر شہری مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ
( مالیگاؤں ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی جمعہ 11 اپریل کو دوپہر 4 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں مالیگاؤں کارپوریشن کے پرشاشک کمشنر رویندر جادھو سے ملاقات کیے اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے اپنے ساتھ کام کررہی مالیگاؤں ایم ایل اے ورکنگ کمیٹی کے افراد کی قیادت کرتے ہوئے شہری مسائل پر کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھے گئے. مفتی اسمٰعیل قاسمی نے دس روز قبل مسلمانوں کے سب سے بڑے تہوار عیدالفطر پر شہر کی تمام عیدگاہوں پر صاف صفائی اور ریتی وغیرہ سے زمین کو ہموار کرنے راستوں کی درستگی وغیرہ کے انتظام پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبال کیا، اور آئندہ شہر میں دیگر مواقع کے ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ مبذول کروائی، ریسٹ ہاؤس کی ملاقات کے وقت ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شفیق رانا نے کہا ہم نے رمضان المبارک میں مالیگاؤں ایم ایل اے ورکنگ کمیٹی کی جانب سے کمشنر کو میمورنڈم دیا تھا کہ شہر کی تمام عیدگاہوں پر صاف صفائی روشنی، پانی، جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ روڈ راستوں کی درستگی وغیرہ کا مطالبہ کیا تھا اور کمشنر نے اس مطالبات کو پورا کیا اس لیے ہم نے کمشنر رویندر جادھو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبال کیا ساتھ ہی ساتھ ہم نے مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے کے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کی موجودگی میں پرشاشک کمشنر سے شہر میں دیگر مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے عوام کی تکلیف پریشانی کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ایم ایل اے ورکنگ کمیٹی کے ذمہ داران نے الگ الگ وارڈ کی تکلیف ان مسائل کو انکے سامنے پیش کیے، مثلاً نلوں میں وقت پر پانی کی تقسیم، خستہ حال روڈ کی تعمیر، بیت-الخلا کی تعمیر یا اسکی درستگی وغیرہ مالیگاؤں مہانگر پالیکا کے پرشاشک کمشنر رویندر جادھو نے مفتی اسمٰعیل قاسمی اور ورکنگ کمیٹی کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس جانب متعلقہ محکموں کے آفیسران سے کام کروائیں گے مزید یہ کہ اگر کارپوریشن نے اپنا کام نہیں کیا تو ورکنگ کمیٹی تحریک کے راستے پر جاۓ گی ایک طرف کمشنر پر بدعنوانی کا الزام لگ رہا ہے اور دوسری جانب آپ استقبال کررہے ہو اس پر شفیق رانا کہتے ہیں کہ ہم نے رمضان المبارک میں عیدگاہوں پر جو مطالبہ کیا تھا انھوں نے اس پر کام کیا اس بنیاد پر ہم نے انکا شکریہ اور استقبال کیا ہے اور جہاں ہم کمشنر کی بدعنوانی دیکھے گے تو غلط کو غلط ہی بولے گے ہمیں لگے گا کمشنر غلط کررہے ہیں ہم آواز اٹھائے گے اس موقع پر شفیق رانا، خالد سکندر، ندیم فٹر، لقمان کمال، نعیم 43، عبدالاحد انصاری، عذیر انصاری، جمال ناصر، آصف بنداس، سمیر سر، ندیم مجاہد، سمیر ملک، وغیرہ موجود تھے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com