کسمبا روڈ پر پھر ہوا دلخراش حادثہ! بس اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار کنٹینر نے بزرگ خاتون کو کچلا،موقع پر ہی موت
کسمبا روڈ پر پھر ہوا دلخراش حادثہ! بس اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار کنٹینر نے بزرگ خاتون کو کچلا،موقع پر ہی موت رات پونے تین بجے پیش آیا حادثہ، سی سی ٹی وی میں قید ہوئی دلخراش واردات؛ ڈرائیور اور کنٹینر پولیس تحویل میں مالیگاؤں: 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے کسمبا روڈ پر حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آئے روز پیش آنے والے حادثات کے باعث کسمبا روڈ اور اطراف کے رہائشیوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر بارہا انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، اس کے باوجود بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔اور اب سنیچر کی رات دیر گئے تقریباً 2 بجکر 45 منٹ پر نیو بس اسٹینڈ کے قریب ہوٹل مدینہ دربار کے پاس ایک اور دلخراش حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کنٹینر نے ایک بزرگ خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی بزرگ خاتون کسمبا روڈ، لالہ نگر کے ساکن راشد بھائی کی دادی بتائی گئی ہیں۔ حادثے کی اطلاع کارپوریٹر اجولا لہسن والا کے بھائی اویس لہسن والا نے ...