​مولانا سید احمد اشرف عیدگاہ: برج اور کانکریٹ روڈ کی تعمیر کیلئے دو کروڑ منظور، فاؤنڈیشن کی جانب سے آصف شیخ کا شکریہ و استقبال




​مولانا سید احمد اشرف عیدگاہ:نرج اور کانکریٹ روڈ کی تعمیر کیلئے دو کروڑ منظور،اشرفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے آصف شیخ کا شکریہ و استقبال 



​ مالیگاؤں: 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اشرفیہ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور دیاناشیوآر کے امام صاحبان کے ایک وفد نے سابق رکن اسمبلی و سیکولر فرنٹ کے قائد آصف شیخ رشید سے خصوصی ملاقات کی اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ یہ ملاقات مولانا سید احمد اشرفی عیدگاہ کے لیے جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈ اور منظوری کے سلسلے میں کی گئی تھی۔اس ضمن میں کارپوریٹر حسین انصاری اور ظہیر اشرفی  نے بتایا کہ آصف شیخ کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں کی بدولت مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مولانا سید احمد اشرفی عیدگاہ پر برج (پل) اور کانکریٹ روڈ کیلئے 2 کروڑ کا فنڈ منظور کیا ہے۔فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس کام کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آصف شیخ کے تعاون کو سراہا۔​اشرفیہ فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ اس پروجیکٹ کا کام بہت جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آنے والی عید کی نماز کے موقع پر عوام کو اس کا براہِ راست فائدہ اور کام کی پیش رفت نظر آئے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے