ایس آئی آر (SIR):جنہیں نوٹس ملی وہ فوری طور شیخ رشید بھون پہنچیں، عوام کی مدد کیلئے اسلام پارٹی کی مکمل تیاری
ایس آئی آر نوٹس کیلئے ضروری کاغذات کی فہرست جاری، عوام سے کاغذات تیار رکھنے آصف شیخ کی اپیل
مالیگاؤں: 27 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (Special Intensive Revision—SIR) کے سلسلے میں اسلام پارٹی کی جانب سے عوام کی رہنمائی کے لیے ضروری دستاویزات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ پارٹی کے قائد آصف شیخ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ SIR نوٹس ملنے کی صورت میں اپنے کاغذات تیار رکھیں اور جنہیں نوٹس ملی وہ فوری طور پر شیخ رشید بھون پہنچیں ۔نوٹس اور سماعت کے وقت جو کاغذات پیش کرنا ہوگا اس میں مرکزی یا ریاستی حکومت کے ملازمین کا شناختی کارڈ، یکم جولائی 1987 سے پہلے جاری کیا گیا حکومت کا شناختی کارڈ، آدھار کارڈ، بینک یا پوسٹ آفس کی پاس بک، پاسپورٹ، منظور شدہ تعلیمی بورڈ یا یونیورسٹی سے جاری تعلیمی سرٹیفکیٹ، ریاستی حکومت کی جانب سے جاری مستقل رہائشی داخلہ سے متعلق دستاویز، جنگلاتی حقوق کا سرٹیفکیٹ، ذات کا سرٹیفکیٹ (SC/OBC/ST وغیرہ)، نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (NRC) میں نام شامل ہونے کا ثبوت، سرکاری افسران کے ذریعے تیار کردہ فیملی رجسٹر اور حکومت کی جانب سے جاری زمین یا مکان کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔آدھار کارڈ سے متعلق دستاویزات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ اسلام پارٹی کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ SIR سے متعلق کسی بھی نوٹس یا کارروائی کی صورت میں مطلوبہ دستاویزات مکمل طور پر ساتھ رکھیں اور شیخ رشید بھون، اگر روڈ پر درج کرتے ہوئے اظہر الدین ماسٹر اور ہرشیت پوار سے رابطہ کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com