اسمبلی الیکشن کو آدھا وقت گزر گیا، سپریم کورٹ سے الیکشن پٹیشن خارج، آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کا بیان
اگر ہمارے حق میں فیصلہ ہوتا تو ملک میں جاری مذہب کے نام پر سیاست رکتی اور بی جے پی و آر ایس ایس پر بھی لگام لگ سکتی تھی
مالیگاؤں: 24 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سپریم کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل کے خلاف آصف شیخ و شان ہند کی جانب سے دائر الیکشن پٹیشن کی اپیل خارج کر دی۔ اس پٹیشن کو اس سے قبل ہائی کورٹ نے بھی مسترد کر دیا تھا۔ پٹیشن دائر کرنے والے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی نے عدالت کے فیصلے پر اپنے بیانات دیئے ہیںآصف شیخ نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ ہمارے حق میں آتا تو ملک میں اسلام اور مسلم مذہب کے نام پر ہونے والی سیاست رک جاتی اور اسی طرح ہندو مذہب کا استعمال کرکے ملک میں جس طرح بی جے پی سیاست کررہی ہے وہ بھی کہیں نہ کہیں رک جاتی یا اس پر لگام لگ جاتی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے پیٹیشن میں خواتین کے بارے میں انتخابات کے دوران کیے گئے بیانات پر بھی کورٹ کی نوٹس میں پوائنٹ پیش کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ان کی پٹیشن خارج کر دی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی جو آج خارج ہو گئی۔
آصف شیخ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ جمہوریت کے ماننے والے اور لڑنے والے ہیں۔ مالیگاؤں کے لوگ جانتے ہیں کہ انتخابات ہارنے کے دن سے ہی وہ ورکروں کے ساتھ سڑک پر نکل پڑے تھے اور آج بھی شہر اور ورکروں کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک چھوٹے آدمی ہیں جبکہ ملک بہت بڑا ہے۔ بڑی قومی پارٹیاں بھی سپریم کورٹ، میڈیا اور الیکشن کمیشن پر اعتماد کھو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فیصلہ ہمارے حق میں ہوتا تو نہ صرف مذہب کے نام پر سیاست رکتی بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی سیاست بھی متاثر ہو سکتی تھی کیونکہ یہ انتخاب مذہب کی بنیاد پر لڑا گیا تھا۔سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک پر لاگو ہو سکتا تھا۔ تاہم آصف شیخ نے اپنے بیان میں کوئی پچھتاوا نہیں کیا اور مالیگاؤں کے اسلام پارٹی کے ورکروں اور عوام کو یقین دلایا کہ وہ جدوجہد جاری رکھیں گے،شہر کی ترقی کے لیے کام کریں گے اور اگلے انتخابات کی تیاری تعمیری کام کرتے ہوئے عوام کے دلوں میں جگہ بنا کر کامیاب کریں گے۔
اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں بورڈ نمبر دو پر ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں الیکشن پٹیشن خارج کی گئی تھی۔ شواہد مضبوط تھے مگر سماعت کے بعد عدالت نے آصف شیخ کی پٹیشن خارج کر دی۔خواتین کے تعلق سے مفتی اسمٰعیل کے تشیری مہم کے دوران دیئے گئے بیانات پر بھی پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے محسوس کیا کہ اب الیکشن کو آدھا وقت گزر چکا ہے اس لیے اگلے انتخابات کی تیاری کریں اور دیگر بنیادوں پر اس درخواست مسترد کر دی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com