اسلام پارٹی نے شہداء آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، ہزار کھولی رابطہ آفس پر جشن یوم آزادی و رسم پر پرچم کشائی


اسلام پارٹی نے شہداء آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، ہزار کھولی رابطہ آفس پر جشن یوم آزادی و رسم پر پرچم کشائی




مالیگاؤں:15 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)آج 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر اسلام پارٹی (انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر) کی جانب سے ہزار کھولی رابطہ آفس پر قومی پرچم تِرَنگا کی پُر جوش پرچم کشائی کی گئی۔اس موقع پر پارٹی کے بانی اور سابقہ ایم ایل اے آصف شیخ رشیّد کی سربراہی میں پارٹی کے کارکنوں، عہدیداران اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے آغاز میں قومی پرچم کو سلا می پیش کی گئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔حاضرین نے آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں ملک کی یکجہتی، بھائی چارے اور قومی ترقی کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔اسلام پارٹی کے رہنماؤں آصف شیخ ،نوید خطیب ،اعجاز عمر نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کا قومی پرچم سب کا مشترکہ ورثہ ہے اور ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اسے احترام کے ساتھ لہرائے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ  آزادی کے جذبے کو زندہ رکھیں۔یہ پروگرام پارٹی کے رابطہ آفس پر منعقد ہوا جہاں حاضرین نے پُر امن اور پُر جوش ماحول میں آزادی کے دن کا جشن منایا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے