آصف شیخ کی موجودگی میں اسلام پارٹی کی جانب سے جشنِ یوم آزادی و پرچم کشائی


آصف شیخ کی موجودگی میں اسلام پارٹی کی جانب سے جشنِ یوم آزادی و پرچم کشائی



پارٹی کے عہدیداران، کارپوریٹرس، ورکرز، ہمدردان اور عوام سے تقریب میں شرکت کی اپیل


مالیگاؤں، 12 اگست (پریس ریلیز): آزادی کے متوالوں اور شہدائے وطن کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور یومِ آزادی کا جشن منانے کے مقصد سے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا (I.S.L.A.M) پارٹی کی جانب سے 15 اگست کو یومِ جشنِ آزادی و رسمِ پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ تقریب اسلام پارٹی کے بانی آصف شیخ کی موجودگی میں ہزار کھولی رابطہ آفس پر صبح 8 بجے منعقد ہوگی، جہاں پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد کے ہاتھوں رسمِ پرچم کشائی انجام دی جائے گی۔اس موقع پر قومی صدر نوید خطیب احمد اور مقامی کارگزار صدر اعجاز احمد محمد عمر نے پارٹی کے تمام عہدیداران، کارپوریٹرس، ورکرز، ہمدردان اور شہریانِ مالیگاؤں سے تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے لاکھوں شہدائے وطن کی قربانیوں کو یاد کرنا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اسی مقصد کے تحت آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے رہنماؤں اور مجاہدینِ آزادی کی خدمات و قربانیوں کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اسلام پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ 15 اگست 1947 کو تشکیل پانے والے سیکولر ہندوستان کے لیے قربانیاں دینے والی شخصیات کی جدوجہد اور حب الوطنی کے جذبے کو نسلِ نو تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی جذبے کے تحت تمام عہدیداران، کارپوریٹرس، ورکرز، ہمدردان اور شہریوں سے ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقد ہونے والی رسمِ پرچم کشائی و جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے