مالیگاؤں پولس کا بڑا کریک ڈاؤن،14 ملزمان گرفتار، تلواریں، کوئتہ، 24 موٹر سائیکلیں اور آٹو رکشا برآمد،لاکھوں کا اسلحہ و گاڑیاں ضبط
پوارواڑی حدود میں رات تین بجے سے صبح سات بجے تک کومبنگ آپریشن، 8 پولس اسٹیشنوں کی مشترکہ کارروائی
مالیگاؤں : 7 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع 11 ہزار کالونی، مالدہ شیوار میں وسیع پیمانے پر کومبنگ آپریشن انجام دیا۔ اس کارروائی کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور مختلف گاڑیاں برآمد کی گئیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ڈی ایس سوامی کی ہدایت اور ایڈیشنل ایس پی سورج گنجال کی رہنمائی میں ڈی وائی ایس پی سدھارتھ باروال کی قیادت میں انجام دی گئی۔ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی مہم چلائی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 14 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے 11 تلواریں، ایک کوئتہ، 24 موٹر سائیکلیں اور ایک آٹو رکشا برآمد کیا گیا۔ ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 14 لاکھ 84 ہزار 900 روپے بتائی گئی ہے۔ایڈیشنل ایس پی سورج گنجال نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اس خصوصی کومبنگ آپریشن میں مالیگاؤں شہر کے 8 پولیس اسٹیشنوں کے پولیس انسپکٹرز (PI)، مالیگاؤں-منماڑ آر سی پی ٹیم، ٹریفک محکمہ، ڈی ایس بی، ڈی بی سمیت تقریباً 30 مرد پولیس کانسٹیبلز اور 30 خواتین پولیس کانسٹیبلز نے حصہ لیا۔پولیس حکام کے مطابق جرائم پر قابو پانے، سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور شہریوں میں احساسِ تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے آئندہ بھی اس نوعیت کے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رہیں گے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیایا سنہیتا (BNS) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کا عمل جاری ہے۔ حکام نے کہا کہ جرائم پر مؤثر قابو پانے، سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور شہریوں میں احساسِ تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے آئندہ بھی اس نوعیت کے کومبنگ آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رکھے جائیں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com