شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ میں 15 اگست کو جشنِ آزادی کی تقریب و پرچم کشائی صبح 10 بجے
مالیگاؤں: ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر 15 اگست 2026 بروز سنیچر کو صبح 10 بجے جشنِ آزادی کی ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں باقاعدہ پرچم کشائی کے ساتھ مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔اس موقع پر رسمِ پرچم کشائی شیخ نسرین حاجی خالد، میئر مالیگاؤں کے ہاتھوں انجام دی جائے گی، جبکہ تقریب کی صدارت طاہرہ شیخ رشید، سابق میئر مالیگاؤں کارپوریشن کریں گے۔تقریب کے چیف گیسٹ شان ہند نہال احمد، ڈپٹی میئر مالیگاؤں کارپوریشن ہوں گی۔اس موقع پر متعدد معزز شخصیات بطور خصوصی مہمان شرکت کریں گی، جن میں محترمہ رضوانہ یاسین، ایچ ایم میونسپل اسکول نمبر 52،محترمہ منیرہ فقیر محمد، کارپوریٹر،ڈاکٹر روحی صاحبہ، پیتھالوجسٹ اور شگفتہ شکیل بیگ، کارپوریٹر شامل ہیں۔منتظمین کے مطابق شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ کی طالبات جشنِ آزادی کے عنوان پر خصوصی ثقافتی پروگرام بھی پیش کریں گی۔ اس تقریب میں ڈاکٹر آصف شیخ، چیئرمین پریس اور عائشہ آصف شیخ سیکریٹری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جشنِ آزادی کی اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے پروگرام کی رونق بڑھائیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com