مالیگاؤں پولس کا ایکشن موڈ برقرار، پونے آٹھ لاکھ روپے مالیت کی 22 موٹر سائیکل سمیت تین نوجوان گرفتار



مالیگاؤں پولس کا ایکشن موڈ برقرار، پونے آٹھ لاکھ روپے مالیت کی 22 موٹر سائیکل سمیت تین نوجوان گرفتار 




چھاؤنی پولس اسٹیشن حدود میں کارروائی،دابھاڑی اور سٹانہ کے شاطر چور گرفتار 



 مالیگاؤں: 7 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں پولس انتظامیہ ایکشن موڈ میں ہے ۔جمعرات کو رات تین بجے سے صبح سات بجے تک کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پولس نے گیارہ ہزار کالونی سے 14 ملزمان کو گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے اسباب ضبط کئے ۔پولس کی یہ کارروائی یہی نہیں رکی بلکہ چھاؤنی پولس اسٹیشن کے تحت دابھاڑی روڈ علاقے میں پولس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین نوجوان ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان سے مختلف ماڈلز کی کل بائیس موٹر سائیکلیں ضبط کر لیں۔ان موٹر سائیکلوں کی مجموعی مالیت تقریباً سات لاکھ ستر ہزار روپے بتائی گئی ہے۔پولس کے مطابق ۹ جولائی ۲۰۲۶ کو دابھادی شیور میں گونڈل ہوٹل کے سامنے ایک اسپلینڈر موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر ایم اے ۴۱ ۷۴۶) چوری ہوئی تھی جبکہ ۱۴ جولائی ۲۰۲۶ کو مالے گاؤں تحصیل آفس کے احاطے سے ایک اور اسپلینڈر موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر ایم اے ۴۱ زیڈ ۷۳۴۲) چوری کر لی گئی تھی۔ دونوں مقدمات چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج کیے گئے تھے۔ تفتیش کے دوران پولس نے اوم سنجے واگھ (۱۹ سالہ، شری رام بستی، گرنا شوگر مل، دابھاڑی)، اوم سنیوگ نکم (۲۲ سالہ، دابھاڑی) اور وشال دگدو بھامرے (۲۴ سالہ، پمپل کوٹھے) کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد ملزمان نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔یہ کارروائی ناسک ضلع دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولس ڈاکٹر ڈی ایس سوامی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس سورج گنجال، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولس سدھارتھ باروال، پولیس انسپکٹر سبھاش سناپ اور دیگر افسران کی رہنمائی میں عمل میں لائی گئی۔ پولس کی اس یکے بعد دیگرے کارروائی سے عوام نے پولیس کی اس تیز اور کامیاب تفتیش کو سراہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے