پولس ایکشن موڈ میں، چار ملزمین کیخلاف مکوکا ایکٹ کے تحت کارروائی، ملزمین کا تعلق مالیگاؤں سے گجرات تک
مالیگاؤں:19 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بار پھر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے شہر کے چار ملزمین کے خلاف سنگین دفعات اور 'مکوکا' (Mcoca)مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ) کے تحت سخت کارروائی کی ہے۔ پولیس کی اس اچانک اور بڑی کارروائی سے شہر کے جرائم پیشہ حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، یہ کارروائی شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور منظم جرائم کی کمر توڑنے کے لیے کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ چاروں ملزمین طویل عرصے سے مختلف قسم کی نشہ آور اشیاء فروخت کرنے جیسی مجرمانہ سرگرمیوں کے سنگین معاملات میں ملوث تھے اور ان کے خلاف شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں 26 فروری 2026 کو پولس نے چھاپہ مار کارروائی کی تھی جس میں 1200 کوڈین اسٹریٹ کی بوتل ملی تھی جو کہ کمرشیل استعمال کیلئے لائی گئی تھی ۔اس کے تحت پوار واڑی پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹرڈ نمبرمقدم 50/2026 درج کیا تھا اور اب ہم نے مکوکا کی قلم 8 اور 12 کا نفاذ بھی کیا ہے ۔اس معاملہ میں پولس نے پانچ ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔پولس نے کرلہ، عمران موٹوا، رفیق پاؤریا، سعید پوگار اور نثار نلی کو ملزمین بنایا ۔اس طرح کی تفصیلات ڈی وائے ایس پی سدھارتھ باروال نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے پولس نے احمد آباد کی کیارا فارماسیٹیکل کمپنی میں تفصیلات حاصل کی جہاں سے یہ مال بڑودہ کی دو میڈیکل اسٹور فروخت کیا گیا اور پھر یہاں یہ ملزمین مالیگاؤں لاتے تھے ۔اس سلسلے میں پولس نے دونوں میڈیکل اسٹور والے پر بھی مقدمہ درج کیا ہے ۔اسی طرح مال لانے والے فیروز نامی شخص کو بھی ملزم بنایا گیا ہے ۔ان ملزمین پر مکوکا لگانے کیلئے ہم نے آئی جی کو تفصیلی تجویز روانہ کی کیوں کہ ان ملزمین پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج ہیں اور اس ٹولی کا جو سرغنہ سعید ہے اس پر دس سے زائد این ڈی پی ایس کے کیس درج ہے ۔اس پوری کارروائی میں سدھارتھ باروال نے پوار واڑی پولس ٹیم کے ساتھ اپنی کارکردگی انجام دی ۔
ملزمین کی مسلسل مجرمانہ تاریخ اور منظم طریقے سے جرائم کو انجام دینے کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، پولیس انتظامیہ نے اعلیٰ حکام کو مکوکا ایکٹ کی منظوری کیلئے درخواست دی۔آئی جی کی منظوری ملنے کے بعد کارروائی تیز کردی گئی ہے وہیں آئی ڈی جی کی منظوری ملنے کے بعد پولس ان ملزمین کیخلاف چارج شیٹ تیار کررہی ہے کہ ان پر مکوکا ایکٹ نافذ کیا جائے ۔
یہ کارروائی ناسک دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ (SP) اور اپر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ASP) مالیگاؤں کی خصوصی ہدایت اور نگرانی میں انجام دی گئی ہے۔ مالیگاؤں پولیس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی، بدمعاشی یا منظم جرائم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور آنے والے دنوں میں دیگر جرائم پیشہ ٹولیوں کے خلاف بھی اسی طرح کی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com