مسافر بس شعلہ پوش، چاندوڑ گھاٹ میں حادثہ ، 54 مسافر کو بحفاظت بچا لیا گیا



مسافر بس شعلہ پوش، چاندوڑ گھاٹ میں حادثہ ، 54 مسافر کو بحفاظت بچا لیا گیا


مالیگاؤں : 2 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس ایک حادثے کا شکار ہوگئی ۔مسافر بس کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور بس کو ناسک کی سمت لے جارہا تھا تب ہی اسے احساس ہوا کہ بس میں کچھ تو گڑ بڑ ہوئی ہے ۔تھوڑی دیر میں ہی بس آگ کے شعلے میں لپٹتی ہوئی نظر آئی ۔بس ڈرائیور نے مین دروازے اور ایمرجنسی دروازہ سے مسافرین کو باہر نکلوایا ۔اس بس میں کل 54 مسافر سوار تھے ۔بس ڈرائیور کے مطابق چاندوڑ سے ناسک کی سمت جارہی بس نمبر MH 15 JW 0895 چاندوڑ گھاٹ کے راستے میں اچانک آتشزدگی کا شکار ہوگئی ۔یہ آگ شاک سرکٹ سے لگی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی بس کو چاروں طرف سے آگ نے گھیرنا شروع کیا ہم نے فوری طور پر عوام اور فائر بریگیڈ عملہ کی خدمات طلب کی اور آگ پر قابو پایا ۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تمام مسافروں کو بچا لیا گیا ہے ۔اسکی اطلاع بس ڈپو انتظامیہ کو بھی دی گئی ۔آگے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے