برقی جھٹکا لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک بچہ زخمی، بجلی کمپنی کی لاپرواہی، عوام ناراض



برقی جھٹکا لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک بچہ زخمی، بجلی کمپنی کی لاپرواہی، عوام ناراض



خالد حاجی کا بجلی کمپنی کو انتباہ، اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے اور خستہ حال بجلی لائن تبدیل کی جائے



مالیگاؤں : 6 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہری حدود میں جاری پرائیوٹ بجلی کمپنی بنام ایم پی ایس ایل پر الزام ہے کہ بجلی کمپنی اپنی خدمات صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہی ہے جس کے نتیجے میں حادثات پیش آرہے ہیں ۔حادثات اتنے خطرناک ہورہے ہیں کہ عوام تو عوام خود بجلی کمپنی کے ملازم بھی یکے بعد دیگرے موت کا شکار ہورہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایسا ہی کچھ دردناک حادثہ آج پیش آیا ۔نعمانی نگر گلی نمبر 4 کے ساکن محمد ابراہیم گڈو وائرمین جو بجلی کمپنی میں ملازمت بھی کرتا رہا ہے۔ آج معمول کے مطابق وہ بجلی کمپنی کے کام کے سلسلے میں سائیڈ پر گیا جہاں سوئیگاؤں میں دروان ملازمت برقی جھٹکا لگنے سے اسکی موت ہوگئی ۔متوفی کے اہل خانہ میں تین بچے اور ایک بیوہ ہے ۔نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال لائی گئی جہاں وارڈ کے کارپوریٹر خالد حاجی قانونی معاونت کروا رہے ہیں وہیں ایک حادثہ اور پیش آیا جس میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دانیال محمد ماجد(13) شدید زخمی ہوگیا اسے بغرض علاج سول اسپتال میں داخل کیا گیا ۔اس موقع پر خالد حاجی، شفیق اینٹی کرپشن، خالد ایس کے ،ضیا مسکان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ایسے حادثات پیش آتے رہے ہیں اور ان حادثات میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ہم نے بجلی کمپنی کو بار بار شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔یہاں خالد حاجی نے کہا کہ ہم بجلی کمپنی کو آخری موقع دیتے ہوئے انتباہ دیتے ہیں کہ اگر بجلی کمپنی نے اپنا نظام درست نہیں کیا اور پورے شہر میں کیبل وائر تبدیل نہیں کئے تو دھرنا اندولن کیا جائے گا اور اسی طرح بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے محمد ابراہیم اور زخمی دانیال کو بھاری معاوضہ دیا جائے ورنہ عوام کیساتھ بڑی تحریک چلائی جائے گی ۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی بجلی کمپنی کے مینٹیننس ہیڈ ساحل اور پولس عملہ موقع پر وارد ہوا اور خالد حاجی وغیرہ سے بات چیت کر مثبت یقین دہانی کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے