آج سے شـیخ رشید انسٹی ٹیوٹ میں داخلوں کا عمل شروع، پانچویں تا دسویں تعلیم کا نظم
مالیگاؤں : یکم جون (پریس ریلیز) شہر کے تعلیمی باب میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے خانوادہ شیخ رشید نے آگرہ روڈ بـیسٹ کمپلیکس کے پیچھے برف والا گراؤنڈ،خانقاہ امدادیہ کے پاس شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن برائے نیٹ کلاسیس اور فاؤنڈیشن کورس برائے پانچویں تا دسویں کا نظم کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ کی سرپرستی حفصہ آصف شیخ اور بطور چیرمین ڈاکٹر نمیرہ آصف شیخ و عائشہ آصف شیخ بطور سیکرٹری اپنی خدمات انجام دیں گے ۔یہ کلاسیس صرف لڑکیوں کیلئے رہیگی ۔آج سے صرف لڑکیوں کیلئے پانـچـویں تا دسـویـں جماعت تک کوچنگ کلاسیس کیلئے داخلوں کا آغاز عمل شروع کردیا گیا ہے ۔یہاں آفس میں دو کاؤنٹر لگائے گئے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ مکمل طور پر AC ایئر کنڈیشن بنایا گیا ہے، جس کی شروعات پانچویں تا دسویں جماعت کیلئے فاؤنڈیشن کورس سے کی جارہی ہے ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن نہ نفع نہ نقصان کی بنیاد پر انتہائی رعایتی فیس میں شروع کیا جارہا ہے تاکہ شہر کی ہر بچی چاہے وہ امیر ہو یا غریب سب کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے ۔خیال رہے کہ آصف شیخ رشید کی شخصیت شہر بھر میں تعلیم دوست کے نام سے ہی معروف ہے ۔ایڈمیشن کیلئے آفس کا وقت روزانہ دوپہر ڈھائی بجے سے شام 7 بجے تک رکھا گیا ہے ۔ ایڈمیشن اور مزید معلومات کیلئے شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ کی آفس میں ملاقات کر سکتے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com