مالیگاؤں پولس کارروائی ،5 ماہ میں ایک ہزار سے زائد جانور ضبط ، 257 افراد کے خلاف مقدمات درج
مالیگاؤں : 2 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں پولس سرکل میں گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران چلائی گئی خصوصی مہم میں پولیس نے مویشیوں کی نقل و حمل اور ذبیحہ کو روکنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس دوران تقریباً ایک ہزار مویشیوں کی جانیں بچائی گئی ہیں اور اس سلسلے میں 155 مقدمات میں 257 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مالیگاؤں کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گنجال نے یہ اطلاع دی۔ریاست میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی ہے۔ تاہم، یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بہت سے گائے اور اسکی نسل کے جانوروں کے تاجر غیر قانونی ذبیحہ کے مقصد سے مویشیوں کو لے جا رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے مالیگاؤں پولس کی جانب سے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کے تحت گزشتہ پانچ ماہ میں تقریباً ایک ہزار جانوروں کو قصابوں کی تحویل سے بچایا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ، ایسی کارروائیوں کے دوران، پولیس نے جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی 110 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔
اس مہم میں مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن کے تحت سب سے زیادہ 37 جرائم درج کیے گئے ہیں۔ تعلقہ پولیس نے ذبح کے لیے جانے والے 237 مویشیوں کو ضبط کیا ہے اور 48 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ پولیس نے ان جرائم میں استعمال ہونے والی 37 گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ دریں اثناء مالیگاؤں شہر اور سب ڈویژن میں کی گئی کارروائی میں پولس نے 71 مویشیوں کے تاجروں کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں اور 301 مویشیوں کو بازیاب کرایا ہے۔ اس میں جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی 24 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے اور پندرہ عادی ملزم کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com