ٹی سی ایس معاملہ : آصف شیخ و ایڈوکیٹ فیض واصف ناسک کورٹ پہنچے


ٹی سی ایس معاملہ : آصف شیخ و ایڈوکیٹ فیض واصف ناسک کورٹ پہنچے 



مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کی جانب سے وکالت نامہ داخل، بارہ جون کو آئندہ سماعت


مالیگاؤں : 30 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک کے TCS کمپنی میں مبینہ دھرم پریورتن کا الزام عائد کر ندا خان اور انکے ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا اور الزام ثابت بھی نہیں ہوئے تھے کہ انہیں کارپوریٹ جہاد کا نام دیکر فرقہ پرست طاقت سرکار کی پشت پناہی میں مسلم تعلیم یافتہ افراد کو نشانہ بنا رہیں ہیں ۔اسی ضمن میں ناسک کے دانش شیخ بھی گرفتار ہیں جنکے اہل خانہ نے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ و مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی سے ملاقات کی اور اس تعلق سے کیس لڑنے کی اپیل کی تب آصف شیخ نے انہیں یقین دلایا تھا کہ مالیگاؤں آپکے ساتھ ہوئے ظلم و ناانصافی کیخلاف کھڑا ہے اور اسی لئے 30 مئی بروز سنیچر کو آصف شیخ اپنی لیگل ٹیم کے ایک ہونہار ایڈوکیٹ فیض واصف کے ہمراہ ناسک کورٹ پہنچے ۔انہوں نے کیس اور ملزمین کی معلومات حاصل کی اور اس تعلق سے اپنا وکیل نامہ داخل کیا ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے دی ۔وہیں ناسک سے ایڈوکیٹ فیض واصف نے بتایا کہ ناسک TCS معاملہ میں ندا اعجاز خان، دانش شیخ اعجاز شیخ اور متین پٹیل کیخلاف ناسک کے دیوالی پولس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 156/2026 درج کیا گیا تھا ۔آج اسی سلسلے میں ہم نے دانش شیخ کی جانب سے اپنا وکالت نامہ پیش کیا ۔آج پولس کی جانب سے کورٹ میں رپورٹ پیش ہونے والی ہے اور آئندہ سماعت بارہ جون کو ہوگی ۔ایڈوکیٹ فیض واصف نے بتایا کہ اس معاملے میں میرے ساتھ ناسک کے ایڈوکیٹ امیشن والدارے بھی موجود تھے ۔میں نے کورٹ میں اپنا وکالت نامہ پیش کیا اور بارہ جون کو عدالتی بحث میں حصہ لیتے ہوئے ملزم دانش شیخ کی پیروی کرونگا ۔اس موقع پر آصف شیخ کے ہمراہ ایڈوکیٹ فیض واصف ،دانش شیخ کے بھائی، نعیم مرزا، دانش دادا وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے