عوام موبائل پر از خود مردم شماری کریں ، مردم شماری اور ایس آئی آر کیلئے بیداری ضروری



عوام موبائل پر از خود  مردم شماری کریں ، مردم شماری اور ایس آئی آر کیلئے بیداری ضروری 



پندرہ مئی تک از خود مردم شُماری، دس مئی تک ایس آئی آر میپنگ ،سماجوادی کی پریس کانفرنس 



مردم شماری کے 33 سوالات کا درست جواب بھریں، کسی بھی دشواری کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں


مالیگاؤں :2 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) بھارت سرکار کی جانب سے یکم تا پندرہ مئی مردم شُماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔مالیگاؤں کارپوریشن نے بھی سلیپ انومریشن کرنے عوام سے اپیل کی ہے لیکن ہم بھی چاہتے ہیں کہ شہریان اپنی معلومات مردم شُماری کی ویب سائٹ پر درست بھریں کیونکہ حالات دن بہ دن تبدیل ہوتے جارہے ہیں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے، فرقہ پرستوں کو موقع نہ دیں، مردم شماری کے 33 سوالات عوام اپنے طور پر موبائل فون کے ذریعے بھریں، اپنی خود کی معلومات اور اپنے گھر والوں کی معلومات حکومت کے پورٹل پر بھریں اس طرح کی تفصیلات و اپیل مستقیم ڈگنیٹی نے کی ۔موصوف نے سماجوادی پارٹی آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مخطابت میں کہا کہ پندرہ مئی تک از خود مردم شُماری کا وقت متعین کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ویب سائٹ پر جاتے ہوئے از خود مردم شُماری کے 33 سوالات مکمل بھریں، اس کے بعد  آپکو دس عدد والا ایک آئی ڈی نمبر ملیگا جسے سنبھال کر رکھنا ہے تاکہ پندرہ مئی کے بعد کارپوریشن کے ذریعے آنے والے افسران کو اس نمبر کے ذریعے آپکی معلومات درست مل سکے ۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اگر پندرہ مئی تک از خود مردم شُماری کے سوالات نہ بھر سکے تو  آفیسران آپکی معلومات بھر دینگے لیکن عوام کو بیدار رہنا چاہیے اور اپنی صحیح معلومات بھرنا چاہیے ۔اسی طرح مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ایس آئی آر میپنگ کیلئے دس مئی آخری تاریخ ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ایس آئی آر میپنگ کیلئے بیدار رہیں اور اپنے بی ایل اوز سے مل کر میپنگ کریں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مردم شُماری اور ایس آئی آر کیلئے اگر کسی بھی دشواری پیش آئے تو سماجوادی پارٹی آفس پر رابطہ کریں ہم رہنمائی کرنے تیار ہیں، اس پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی، سہیل عبد الکریم، ببلو قریشی ،حسین انصاری، عبد الرحمن انصاری، ابو لیث انصاری وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے