مہاراشٹر سمیت 16 ریاستوں میں ووٹر لسٹ نظرثانی ایس آئی آر کا تیسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن کا اعلان


مہاراشٹر سمیت 16 ریاستوں میں ووٹر لسٹ نظرثانی SIR کا تیسرا مرحلہ – الیکشن کمیشن کا اعلان


ووٹر لسٹ کو مزید شفاف اور درست بنانے الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل 


نئی دہلی : 14 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کا مرحلہ وار آغاز 30 مئی سے کیا جائے گا، جس میں مہاراشٹر سمیت 16 ریاستیں اور 3 مرکزی زیر انتظام علاقے شامل ہوں گے۔جن ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں یہ عمل کیا جائے گا ان میں دہلی، اوڈیشہ، میزورم، سکم، منی پور، اتراکھنڈ، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، ہریانہ، چندی گڑھ، تلنگانہ، پنجاب، کرناٹک، میگھالیہ، مہاراشٹرا، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، تریپورہ، دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ میں SIR کا شیڈول بعد میں موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا، کیونکہ یہ علاقے برفباری سے متاثر ہوتے ہیں۔اس مرحلہ 3 کے دوران 3 لاکھ 94 ہزار سے زائد بوتھ لیول آفیسرز گھر گھر جا کر 36 کروڑ 73 لاکھ ووٹروں کی جانچ اور تصدیق کریں گے۔الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عمل میں مکمل تعاون کریں تاکہ ووٹر لسٹ کو مزید شفاف اور درست بنایا جاسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے