گائے کی نسل کے جانوروں سمیت لاکھوں مالیت کے اسباب ضبط، گئو رکشکوں کی سٹانہ ناکہ پر کارروائی، چھاؤنی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج



گائے کی نسل کے جانوروں سمیت لاکھوں مالیت کے اسباب ضبط، گئو رکشکوں کی سٹانہ ناکہ پر کارروائی، چھاؤنی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج 



مالیگاؤں : 7 جون، (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز سنیچر بقرعید کے دن دوپہر میں تقریباً 12.00 بجے، چھاؤنی پولس نے گئو رکشا سمیتی کی مدد سے، زائیلو گاڑی MH 05 AS 5886 سے چار مویشیوں کو سٹانہ ناکہ علاقے سے ضبط کیا ہے ۔ان پر شبہ تھا کہ یہ جانور قربانی کیلئے ہے جائے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں گاؤ رکھشکوں نے دابھاڑی گاؤں سے مذکورہ گاڑی کا پیچھا کرنے کے بعد دیکھا کہ ایک مہندرا کمپنی کی Xylo گاڑی نمبر MH 05 AS 5886 مدھور ملن سویٹ کے سامنے مالیگاؤں سٹانہ روڈ پر اسپیڈ بریکر کے قریب ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی پائی گئی۔اس موقع پر مچھندرا شرکے، ولاس جگتاپ، للت گورس، بھرت سوریاونشی، سبھاش مالو نے جب دیکھا کہ گاڑی میں چار مویشیوں کو لے جایا جارہا تھا، انہیں رسیوں سے باندھا گیااور بغیر کسی خریداری کی رسید کے غیر قانونی طور پر جانوروں کی نقل و حمل کی جارہی تھی۔جب انہیں روکا گیا تو یہاں ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو بھیڑ میں موجود کچھ لوگوں نے زدوکوب کیا۔
اس واقعہ کے بعد گئو رکشا سمیتی کی مدد سے مذکورہ مویشیوں کو پالنے کے لیے منگسے گوشالا بھیج دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے تعلق سے ملزم صہیب احمد امتیاز احمد، شیخ انیس شیخ رشید کے خلاف پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ 1960 کی دفعہ 11(1) (d)، مہاراشٹرا اینیمل پروٹیکشن ایکٹ 1960/42415 شکایت نمبر 1960 کے تحت سیکشن 5 اے (1)، 5 (بی)، 9، 9 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انکے قبضہ سے 75,000 روپے مالیت کے جانور اور 1,60,000 روپے کی ایک گاڑی، مجموعی طور پر تقریباً 2,35,000 روپے مالیت کے اسباب ضبط کیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش ہیڈ کانسٹیبل لکشمن کیندر سوناونے کررہے ہیں۔اس طرح کی تفصیلات پریس ریلیز کے ذریعے گئو رکشا سمیتی کے مچھندر شرکے نے دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے