کیا مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بجے گا؟ بی ایم سی نے الیکشن حکام کو تیاری کرنے کا حکم دیا
ریاست کی کارپوریشن، پنچایت سمیتی و ضلع پریشد کے چناؤ تعطل کا شکار، 6 مئی کو سپریم کورٹ میں سماعت
ممبئی؛ 3 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی میونسپل کارپوریشن نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی اور اسی سلسلے میں انتخابات کی تیاریوں میں شامل ہونے کا حکم افسران کو دیا گیا ہے ۔سرکاری دفتر کے ملازمین کو بھی مرکزی سطح کے افسر کے عہدوں پر جوائن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر آفیسران رجوع نہیں ہوتے ہیں تو بصورت دیگر ان پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔
مہاراشٹر میں کل 29 کارپوریشن کے انتخابات تعطل کا شکار ہیں ۔ادی طرح کل میونسپل کونسلز - 243 ہیں ان میں 228میونسپل کونسلز جن کی میعاد ختم ہو چکی ہے - اسی طرح کل نگر پنچایتیں - 142 ہیں اور 29 نگر پنچایتیں کی میعاد ختم ہو چکی ہے ۔34 ضلع پریشد میں سے 26 ضلع پریشد کی معیاد ختم ہوگئی ہے ۔اس کے علاوہ کل پنچایت سمیتی 351 ہیں ان میں 289 کی معیاد ختم ہو گئی ہے ۔
مہاراشٹر میں مالیگاؤں سمیت ممبئی، پونے اور پمپری چنچواڑ سمیت ریاست کی میونسپل کارپوریشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ سے انتظامی قوانین ایڈمنسٹریٹر کے تحت ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے جنون میں مبتلا ہیں۔ مقامی اداروں کے انتخابات اور ان میں او بی سی ریزرویشن کا معاملہ قانون کا معاملہ ہے۔ ریاست میں کئی مقامات پر چار سال سے مقامی حکومتوں کے انتخابات نہیں ہوئے ہیں کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ ملک میں لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔ ریاست میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اس پر ہر طرف بحث جاری ہے۔
مقامی اداروں میں او بی سی ریزرویشن کے رکے ہوئے معاملے کی وجہ سے ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس درخواست کے ذریعے عدالت سے الیکشن کرانے کی استدعا کی گئی۔ عرضی گزاروں کا مطالبہ ہے کہ او بی سی ریزرویشن ہو یا نہ ہو اس سے قطع نظر انتخابات کرائے جائیں۔اس تعلق سے سپریم کورٹ میں 6 مئی کو سماعت ہوگی ۔ویسے کورٹ کی تعطیلات چل رہی ہیں لیکن دیکھنا ہے کہ آیا 6 مئی ی سلام سماعت ہوتی ہے یا نہیں؟ اس کے بعد چناو کے تعلق سے اصل تصویر سامنے آئے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com