مالیگاؤں پولس کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی،چار لاکھ روپے ملکیت کی 60 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط، ایک نوجوان گرفتار
محمد ایاز نثار احمد کو 8 مئی تک پولس تحویل، نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء سے بچانے کیلئے پولس ایکشن موڈ پر
ڈی وائے ایس پی سورج بھاؤسار گنجال کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 7 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ماسک فرامین پولس کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی اور ڈی وائے ایس پی سورج گنجال سرپرستی میں پوار واڑی پولس اسٹیشن کی ٹیم نے گزشتہ تین مئی کو گیارہ ہزار کالونی میں خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کی ۔اس کارروائی میں پوار واڑی پولس عملہ نے گیارہ ہزار کالونی سے محمد ایاز محمد نثار احمد ساکن بھیونڈی (مالیگاؤں) کے قبضے سے سو پیکٹ الفرا زولم نامی ٹیبلیٹ ضبط کی ۔اس طرح کی تفصیلات آج شام چھ بجے پولس کنٹرول روم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے شہری ڈی وائے ایس پی سورج بھاؤسار گنجال نے ذرائع ابلاغ لے نمائندوں کو دی ۔ڈی وائے ایس پی نے بتایا کہ ہمیں خبر ملی تھی کہ بھیونڈی سے ایک شخص گیارہ ہزار کالونی میں نشہ آور گولی بنام کتا گولی فروخت کرنے آرہا ہے ۔ہم نے جال بچھا کر اسے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے چار لاکھ روپے ملکیت کے 60 ہزار گولیاں پر مشتمل سو پاکٹ نشہ آور گولیاں ضبط کی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز عدالت نے 8 مئی تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ہے ۔
ڈی وائے ایس پی سورج گنجال نے کہا کہ مہاراشٹر پولس کی جانب سے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اس طرح کی کارروائی تیزی سے جاری ہے تاکہ قوم کے نوجوانوں کو نشہ کی اس بری لت سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ نشہ آور اشیاء پر قابو پانے کیلئے ہم ایکشن موڈ میں ہیں ۔اس کارروائی میں پوار واڑی پولس اسٹیشن کے عملہ پی آئی سدھیر پاٹل، اے پی آئی گوتم، راکیش ابالے، سنتوش سانگڑے، شیلار، سچن راٹھوڑ، راکیش ساؤڑے سمیت دیگر پولس آفیسران و ملازمین نے اپنی خدمات پیش کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com