آج شیخ آصف ممبئی لوک ایوکت میں تو مستقیم ڈگنیٹی کارپوریشن پہنچے، قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ میں کمشنر کو کئی تجاویز پیش
جھونپڑپٹی والے 11 ہزار کالونی میں قطعی نہیں جائیں گے، ، اگر زبردستی کئی گئی تو اندولن ہوگا : مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں :(پریس ریلیز) گذشتہ دنوں سماجوادی رابطہ آفس پر شیخ آصف و مستقیم ڈگنیٹی کے ہمراہ قلعہ جھونپڑپٹی کے ذمہ داران سے میٹنگ ہوئی جس میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ میونسپل کمشنر، لوک ایوکت سے ملاقات ملاقات کیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ کا بھی راستہ اپنایا جائے گا. اعلان کے مطابق آج ممبئی میں شیخ آصف کی قیادت میں قلعہ جھونپڑپٹی کا ایک وفد لوک ایوکت میں موجود ہے، دوسری جانب مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں قلعہ جھونپڑپٹی کا ایک وفد مالیگاؤں میونسپل کمشنر سے ملا -قلعہ جھونپڑپٹی کی جانب سے مکتوب دیتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ قلعہ متصل جھونپڑپٹی آزادی کے پہلے سے آباد ہے، قلعہ کی خوبصورتی کے نام پر باہر کی بستی اتی کرمن کے نام پر ہٹائی جارہی ہے تو قلعہ کے اندر کے اتی کرمن پر کوئی کاروائی کیوں نہیں؟ ہم قلعہ کو خوبصورت کرنے کے خلاف ہم بلکل نہیں ہے، بہتر تو یہ ہوگا کہ قلعہ کو خوبصورت بھی کیا جائے اور بستی بھی اُسی جگہ سہی ڈھنگ سے قائم کی جائے - مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ آربیٹریشن کا آرڈر ہیکہ مکینوں سے بات چیت کرکے فیصلہ لیا جائے، اسی کے ساتھ جھونپڑپٹی کی جانب سے دیئے گئے مکتوب میں تجویز پیش کی گئی کہ (1) جس جگہ پر مقیم ہیکہ اُسی جگہ پر بنا کر دیا جائے. (2) مالدہ شیوار STP پلانٹ کے پاس (3) ہیرا پورہ سروے نمبر 115 یہ دونوں جگہ کارپوریشن کی ملکیت کی ہے ان جگہوں میں سے یا کارپوریشن کی ملکیت کی کوئی اور مناسب جگہ ہو تو وہاں پر مکان بنا کر دیا جائے، کسی بھی صورت میں قلعہ جھونپڑپٹی کے مقیم 11 ہزار کالونی میں نہیں جائے گے. اس وفد میں قلعہ جھونپڑپٹی کے ذمہ داران و درجنوں افراد موجود رہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com