گائے ذبیحہ کے مرتکب ملزمان پر 'مکوکا' کے تحت کارروائی، وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس کا اسمبلی میں انتباہ
ممبئی : 20 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) دیکھنے میں ارہا ہے کہ ریاست گائے کے ذبیحہ کا جرم بار بار کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں اعلی دیویندر پھڑنویس نے جمعرات کو خبردار کیا کہ اس طرح کے جرائم کے مرتکب افراد کے ساتھ مہاراشٹر کنٹرول آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے سری گونڈہ میں امن و امان کے حوالے سے اسمبلی میں ایک تجویز پیش کی تھی کہ گائے کی اسمگلنگ کی مقدار بڑھ رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کی روک تھام کے لیے علیحدہ قانون بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ پھڑنویس نے اس مطالبہ پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ قبل ازیں وزیر مملکت برائے داخلہ (دیہی) ڈاکٹر پنکج بھویر نے کہا، پولس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کی اور مجرم کو گرفتار کر لیا۔تاہم ملزم کو عدالت سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com