وارڈ نمبر 18 میں سمینٹ روڈ کی تعمیر میں بدعنوانی ، ٹھیکہ دار کے بلوں پر روک لگائی جائے، وزارت شہری ترقیات نے کارروائی کا حکم دیا
آصف شیخ کی شکایت پر مہاراشٹر حکومت نے ضلع کلکٹر و کمشنر کو جانچ کر احوال ہیش کرنے کی ہدایت
مالیگاؤں :12 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) وارڈ نمبر 18 انصار ٹیلر سے جنتا الیکٹرک تک کنکریٹ روڈ" کی تعمیر میں اصولوں کی خلاف ورزی اور بدعنوانی صاف نظر آرہی ہیں ۔اس لئے اس روڈ کی تعمیر کا بل ٹھیکہ دار کو نہ دیا جائے بلکہ بے ضابطگیوں کی جانچ بھی کی جائے ۔اس طرح کا ایک مکتوب سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مہاراشٹر حکومت کے وزارت شہری ترقیات کو روانہ کر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔موجودہ لیٹر کے مطابق میونسپل کارپوریشن حدود میں بنیادی سہولیات کے تحت مورخہ 14جون 2022 کے حکومتی ترقیاتی اسکیم میں "وارڈ نمبر 18 انصار ٹیلر سے جنتا الیکٹرک تک کنکریٹ روڈ " کے تعمیری کام میں بے ضابطگیاں کی گئی ہے اور ٹھیکیدار نے بغیر کھدائی، سولنگ اور لائن آؤٹ کے بغیر اوپر اوپر سمینٹ کی ہلکی پرت بنائی ہے جو کہ اپنے آپ میں اسٹیمیٹ سے ہٹ کر بڑے پیمانے پر دھاندلی اور بدن عنوانی نظر ارہی تھی ۔
اس ضمن میں ایک کروڑ روپے کی سڑک غائب ہوجانے پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے پرنسپل سکریٹری نوی ممبئی حکومت مہاراشٹر شہری ترقیات کو روانہ کی ہے ۔آصف شیخ نے مکتوب میں یہ ذکر کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے کہ بلوں (رقم، چیک) کی ادائیگی کو فوری طور پر روک دیا جائے اور مذکورہ کام حکومت کی طرف سے منظور شدہ جگہ پر اسٹیمیٹ میں درج ہدایت کے مطابق کیا جائے۔مذکورہ روڈ کی انکوائری کرتے ہوئے پوری رپورٹ مذکورہ محکمہ کیساتھ سابق ایم ایل اے آصف شیخ کو بھی دی جائے ۔اس طرح کا ایک حکمنامہ مہاراشٹر حکومت کے آفیسر اویناش شیتولے نے جاری کیا ہے ۔انہوں نے اس کارروائی لیٹر کی ایک ایک کاپی میونسپل کارپوریشن، ضلع کلکٹر کو دیتے ہوئے فوری کارروائی جانچ کر احوال رپورٹ پیش کرنے کی رپورٹ ساتھ ہی آصف شیخ کو بھی روانہ کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com