برقعہ معاملہ : ہم نقاب پہن کر امتحان دینگے، مسلم طلباء کا نتیش رانے کو کھلا چیلنج ، وزیر تعلیم سے بھی بڑا مطالبہ
ناسک : 31 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) نتیش رانے نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ 10ویں اور 12ویں کے امتحانات میں برقعہ پہننے کی اجازت سے نہ دی جائے۔ان کے مطالبے کے بعد مسلم طلبہ نے رانے کو کھلا چیلنج دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔
'پردہ ہمارے مذہب کا معاملہ ہے، عقیدت کا معاملہ ہے۔اس لیے ہم نقاب پہن کر امتحان دیں گے۔ ایسا اوپن چیلنج ناسک کے ناندگاؤں سے ایچ۔ آر ہائی اسکول کی 10ویں جماعت کے مسلم طلباء نے رانے کو دیا ہے۔ ساتھ ہی، سنجیدگی سے الزام لگاتے ہوئے کہ وزیر رانے جان بوجھ کر ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں، طلباء نے اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھسے سے درخواست کی کہ رانے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
نتیش رانے کے مطالبے کے خلاف بھیونڈی کے طلباء نے بھی احتجاج کیا ہے۔مذہب اور تعلیم الگ الگ حصے ہیں۔حکومت کو تعلیم پر زور دینا چاہیے۔لباس، حجاب اور برقع پر زور دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ جو کاپی نہیں کرنا چاہتے ہیں وہ نہیں کرینگے اور جو کرنا چاہتے ہیں وہ بہرحال کاپی کریں گے۔ ہندوستان میں تمام مذاہب برابر ہیں اور سب کے حقوق برابر ہیں۔ اس لیے بھیونڈی کے طلبہ نے جواب دیا ہے کہ ہم اسی کپڑوں میں امتحان دے سکتے ہیں جس میں ہم آرام سے ہوں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com